ترک مسلح افواج کی بمباری، دہشت گردوں کے چار ٹھکانے اور پناہ گاہیں تباہ

ترک مسلح افواج نے فوجی کاروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے چار ٹھکانوں  ،دو غاروں اور پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا ہے ۔

725633
ترک مسلح افواج  کی بمباری، دہشت گردوں کے چار ٹھکانے اور پناہ گاہیں تباہ

ترک مسلح افواج نے ضلع حقاری کی تحصیل چوکورجا  کے جوار اور شمالی عراق کے زپ علاقےمیں فوجی کاروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے چار ٹھکانوں  ،دو غاروں اور پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا ہے ۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ  صبح سویرے  حقاری کے جوار میں فوجی کاروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ایک گروپ کی طرف سے  اڈوں پر حملہ کی تیاری کی اطلاع ملنے کے بعد  جنگی طیاروں کیساتھ     چوکورجا اور عراق کے شمالی علاقے زپ پر بمباری کرتے ہوئے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا گیا ہے  ۔



متعللقہ خبریں