یورپی یونین اپنی دہری پالیسیوں سے باز آجائے، صدر ترکی

ہم  اچھی طرح   جانتے ہیں کہ کب کیا    کرناا ہوگا،   ہم  ایک رات اچانک  حملہ کر سکتے ہیں، رجب طیب ایردوان

722852
یورپی یونین اپنی دہری پالیسیوں سے باز آجائے، صدر ترکی

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ   یورپ   کے دوہرے چہرے کے سامنے صبر  کرنے کا  پیمانہ اب لبریز   ہو چکا ہے۔

جناب ایردوان  نےا ستنبول کے خالچ  کانگرس  سنٹر میں   ترک  آجروں و صنعتکاروں کی انجمن  کی جنرل کمیٹی   کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین     سلسلہ  رکنیت  مذاکرات   میں ترکی سے ٹال مٹول سے کام  لیتی چلی  آرہی  ہے ،  انہوں نے یورپی  یونین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ  اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں تو  کریں،  اس قوم  کا بھی   صبر کا ایک   پیمانہ ہے ۔ اگر  ضرورت پڑی  تو پھر اس معاملے میں بھی ہم عوامی رائے  سے رجوع  کر سکتے ہیں۔

صدر نے کہا کہ   دہشت گردی کے خلاف جنگ اندرون و بیرون ملک   پر عزم  طریقے سے  جاری رہے گی،  شمالی عراق میں سنجار اور شام میں  قارا چوک   علاقوں میں  PKK کے خلاف     آپریشنز میں 220 کے لگ بھگ دہشت گردوں  کو ہلاک کیے   جانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہم  اچھی طرح   جانتے ہیں کہ کب کیا    کرنا ہوگا،   ہم  ایک رات اچانک  حملہ کر سکتے ہیں۔

شام میں  PKK کے بازو  پی وائے ڈی کے وجود پر  بھی توجہ مبذول کرانے والے جناب ایردوان کا کہنا تھا کہ منبچ میں  بھی  فوجی کاروائی کی جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ امریکہ کی جانب سے  داعش کے خلاف نبرد آزمائی کے وقت ایک دوسری دہشت گرد تنظیم   پی وائے ڈی  کو ترجیح دینا    ایک  ذی فہم  عمل نہیں ہے  ۔  جس کے نتائج     انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں۔

صدر ترکی نے  راقہ  کو داعش سے پاک  کرنے    کے لیے امریکہ کو تعاون  کی پیش کش کا ایک بار پھر عندیہ دیا  اور  کہا  میں  بانی    ہونے  والی   جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی    کا  بروز  منگل دوبارہ   رکن بنوں گا اور 21 مئی کو منعقد ہونے والے  پارٹی کے ہنگامی اجلاس مین نئی انتظامیہ کا تعین کیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں