اسلامی مملکتوں کو القدس اور فلسطین کے مسئلے کو اولیت دینی چاہیے، نائب وزیر اعظم ترکی

12 ملکوں  سے  30 القدس ماہرین  استنبول   میں  منعقدہ 'دولت عثمانیہ کے دور میں القدس  بین  الااقوامی سمپوزیم   میں یکجا ہوئے

722861
اسلامی مملکتوں کو القدس اور فلسطین کے مسئلے کو اولیت دینی چاہیے، نائب وزیر اعظم ترکی

نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش  کا کہنا ہے کہ القدس اور فلسطین کا  مسئلہ اسلامی مملکتوں کا اولین کا حامل  معاملہ ہونا  چاہیے۔

12 ملکوں  سے  30 القدس ماہرین  استنبول   میں  منعقدہ 'دولت عثمانیہ کے دور میں القدس  بین  الااقوامی سمپوزیم   میں یکجا ہوئے۔

2017 سال القدس   کے  حوالے سے دو روزہ  اجلاس   کی افتتاحی تقریب سے نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے خطاب  کرتے ہوئے  اس بات  پر زور دیا کہ  اسلامی مملکتوں کی  انتظامیہ اور عمومی سیاست  القدس اور  فلسطین کے معاملات    پر  مطلوبہ سطح پر روشنی نہیں ڈالتی،  بعض سرگرمیوں  کی بدولت  اس ضمن میں خامیوں کو دور کیے جانے کی ضرورت ہے۔

جناب قرتلمش نے 'کینوس پر  القدس کی عکاسی'  نامی ایک نمائش  کا افتتاح کرتے ہوئے    شامی   مصور  الا احمد سے   تصویروں کے حوالے سے آگاہی بھی حاصل کی۔

 



متعللقہ خبریں