صدر ایردوان کی ہنگری کے وزیر اعظم اوربان کیساتھ ٹیلیفونک ملاقات

ہنگری کے وزیر اعظم اوربان  نے کہا کہ  اگر ترکی میں عدم استحکام پیدا ہوا تو ہم سب مشکلات سے دوچار ہو جائیں گے ۔

722196
صدر ایردوان کی ہنگری کے وزیر اعظم اوربان کیساتھ ٹیلیفونک ملاقات

 

صدر رجب طیب ایردوان نے ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔

 وزیر اعظم اوربان نے انھیں 16 اپریل کو ہونے والے ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ دونوں سربراہان نے 14 تا 15 مئی چین میں ہونے والے" نسل اور راستہ "نامی سربراہی اجلاس میں ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ۔

  ہنگری کے وزیر اعظم اوربان  نے یورپی پارلیمنٹ میں خطاب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اگر ترکی میں عدم استحکام پیدا ہوا تو ہم سب مشکلات سے دوچار ہو جائیں گے ۔



متعللقہ خبریں