کوئی کتنا بھی واویلا مچالے،عوامی فیصلہ نہیں دبایا جاسکتا: ترک وزیراعظم

وزیراعظم بن علی یلدرم نے ریفرنڈم سے متعلق کہا ہے کہ  یہ عوامی فیصلہ ہے جسے دنیا کی کوئی بھی عدالت مسترد نہیں کر سکتی

722142
کوئی کتنا بھی واویلا مچالے،عوامی فیصلہ نہیں دبایا جاسکتا: ترک وزیراعظم

 وزیراعظم بن علی یلدرم نے   ریفرنڈم سے متعلق کہا ہے کہ  یہ عوامی فیصلہ ہے جسے دنیا کی کوئی بھی عدالت مسترد نہیں کر سکتی ۔

 انہوں نے یہ بات بی بی سی  ورلڈ سے گفتگو کے دوران کہی    اور حزب اختلاف کی طرف سے  ریفرنڈم   کو منسوخ کروانےکے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔

 وزیراعظم نے کہا کہ   ترک عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے  ،حزب اختلاف اگر اسے قبول نہیں کرتی تو اُس کی مرضی   وہ چاہے تو یورپی حقوق انسانی  کے ادارے  یا    دستور ساز عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائے  ،عوام کی آواز  کو نہیں دبایا جا سکتا ۔" یہ فیصلہ عوام کا ہے اور وہ ہی اسے بدلنے پر قادر ہے "۔

ملک میں آمرانہ طرز حکومت    کے سوال پر انہوں نے کہا کہ  آمریت میں سیاسی جماعت یا  عوامی ریفرنڈم  کا  سوال ہی نہیں اٹھتا، اگر  ایسا ہوتا تو 50 ملین عوام اپنا ووٹ استعمال نہیں کرتے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام   خواہ جتنا کامیاب ہو جائے  اس کی مدت فرائض دس سال سے زیادہ نہیں ہوگی ۔

 یورپی یونین  سے متعلق  سوال کے جواب میں  وزیراعظم نے کہا کہ اب باری اُس کی ہے   کہ   وہ  اپنی اقدار اور  وعدوں        کا خیال رکھے یا پھر ایک مسیحی  کلب   بن جائے۔



متعللقہ خبریں