دفاع ملک کےلیےعالمی قوانین جن کی اجازت دیتےہیں اُن پرعمل ہوگا:ترک صدر

صدر ایردوان نے   استنبول میں منعقدہ  اٹلانٹک  کونسل کے اجلاس سے خطاب  کے دوران کہا کہ  ترکی قانون کی بالادستی   کا احترام کرتا ہے اور  قانون ہمیں جو اجازت دیتا ہے انہیں ہم استعمال کرنا جاری رکھیں گے

722343
دفاع ملک کےلیےعالمی قوانین جن کی اجازت دیتےہیں اُن پرعمل ہوگا:ترک صدر

 صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  ترکی  عالمی حقوق    کے ذریعے  قومی سلامتی کو درپیش مسائل کا مقابلہ کرے گا۔

 صدر ایردوان نے   استنبول میں منعقدہ  اٹلانٹک  کونسل کے اجلاس سے خطاب  کے دوران کہا کہ  ترکی قانون کی بالادستی   کا احترام کرتا ہے اور  قانون ہمیں جو اجازت دیتا ہے انہیں ہم استعمال کرنا جاری رکھیں گے۔ ہماری جنوبی سرحدوں پر  خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں     اور ایسے  شر پسند عناصر کارفرما ہیں جو کہ   شام کے حصے بخرے کرنا چاہتےہیں جس کی ہم مخالفت کرتے ہیں اور  شام کی   علاقائی سالمیت  کا تحفظ   چاہتےہیں۔

 صدر نے  خبردار کیا  کہ صرف داعش کے  خلاف جنگ   کی آڑ میں دیگر دہشت گرد تنظیموں کو کھلی چھوٹ  دینا انسانی جرائم     کو  دعوت دے گا،اس خطے میں کون کیا کر   رہا ہے   ہمیں سب معلوم ہے   کیونکہ یہاں   انتشار   کا ماحول پیدا کرتےہوئے   تہذیبیں تباہ کی جارہی ہیں اور انسان کو موت کا  غلام  بنایا جا رہا ہے۔

 امریکہ اور ترکی کے تعلقات پر غور کرتےہوئے صدر نے کہا کہ  ماضی میں دونوں ممالک مشترکہ حکمت عملی اختیار کرتےہوئے   مسائل کا حل تلاش کر رہے تھے جن کی دنیا بھی گواہ تھی  امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ بھی اسی روش کو اپنائے گی  اور   دو طرفہ تعلقات کا ایک نیا باب ہمارے سامنے آئے گا۔

 صدر ایردوان نے سلامتی کونسل پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ  اس کے رکن ممالک اپنے مفادات   کےلیے  عالمی امن کو داو پر لگارہے ہیں جس کے ڈھانچے میں  از سر نو تبدیلی  ناگزیر ہو گئی ہے ۔ترکی نے  6  سالوں کے دوران اپنے خزانے سے 3 ملین شامی پناہ گزینوں کی آباد کاری کےلیے 25 ارب ڈالرز خرچ کیے ہیں   جبکہ یورپی یونین نے ہم  سے کیے گئے وعدے کے مطابق  3 ارب یورو دینے کا جو وعدہ کیا تھا     اُس میں سے 725 ملین  یورو   دیئے گئے باقی رقم شائد یورپی ایوانوں کی دھول چاٹ رہی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں