یورپ کا اسلام فوبیا بتریج ترکی فوبیا میں تبدیل ہو رہا ہے: وصی قائناق

اگر  یورپی یونین، باغیوں کے حق کا دفاع کرنے کی بجائے ترکی کے جمہوریت کے حق، بمباری کا نشانہ بننے والی پارلیمنٹ کی عمارت کے حق ، منتخب صدر اور وزیر اعظم  کے حق کا دفاع کرنے کا سوچے تو درست راستہ تلاش کر سکتی ہے۔ قائناق

720941
یورپ کا اسلام فوبیا بتریج ترکی فوبیا میں تبدیل ہو رہا ہے: وصی قائناق

ترکی کے نائب وزیر اعظم وصی قائناق  نے کہا ہے کہ دنیا میں جہاں جہاں بھی انسانیت تکلیف اور مصائب کا شکار ہے ترکی وہاں وہاں پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اس موضوع پر صرف لفظی جمع خرچ نہیں کر رہا بلکہ انسانیت کی خدمت کا بیڑا اٹھا چکا ہے اور اس معاملے میں ترکی کا دامن صاف ہے۔

وصی قائناق ،اقوام متحدہ  کے جنیوا آفس  میں منعقدہ "یمن کے انسانی بحران کے بارے میں اعلیٰ سطحی عزائم کانفرنس" میں شرکت کے سلسلے میں سوٹزرلینڈ کے دورے  پر ہیں۔

اپنی مصروفیات کے دوران ایجنڈے کے موضوعات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی ، سال 2012 سے لے کر اب تک یمن سمیت متعدد پسماندہ ممالک کو کئی ملین ڈالر کی امداد فراہم کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں بڑے پیمانے پر انسانی بحران کا سامنا ہے اور 19 ملین افراد بھوک کی حد سے نچلی سطح پر زندگی گزار رہے ہیں۔

قائناق نے کہا کہ ترکی  آئندہ مہینے کے آغاز سے یمن، جنوبی سوڈان اور صومالیہ  کو بحری جہازوں کی مدد سے بیسیوں ٹن انسانی  امداد بھیجے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی دنیا کے ہر اس گوشے میں پہنچ رہا ہے جہاں  کوئی مظلوم و مجبور انسان موجود ہے،علاوہ ازیں اس نے 3 ملین شامیوں سمیت کُل 3.5 ملین مہاجرین کو بھی پناہ دے رکھی ہے۔

شام میں فرات ڈھال آپریشن کی مدد سے دہشت گرد تنظیم داعش سے صاف کروائے گئے علاقے میں موجود  ایک ملین کے قریب لاچار و مجبور افراد  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وصی قائناق نے کہا کہ مذاکرات میں اس موضوع پر بھی بات چیت  کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گٹرس نے مہاجرین کے بارے میں نئے منصوبوں میں ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

یورپی کونسل  کی پارلیمنٹیرین اسمبلی کے ترکی  کے بارے میں 'سیاسی مانیٹرنگ' کے فیصلے سے متعلق بات کرتے ہوئے  وصی قائناق نے کہا کہ " یہ فیصلہ اس بات کی عکاسی کر رہا ہے کہ یورپ  کی نسلیت پرستی ، انتہا پسندی اور اسلام فوبیا بتدریج ترکی فوبیا میں تبدیل ہو رہا ہے۔

یورپ کے مستقبل کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ "ہم  نےترکی کی حیثیت سے کوپن ہیگ شرائط اور ماستریخت شرائط کو اپنے لئے رہبر اور اصول کے طور پر منتخب کیا۔ ہمیں کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ آپ ماستریخت شرائط کی رُو سے یورپی یونین میں بعد میں شامل ہونے والے ممالک سے زیادہ پیچھے ہیں اور یہ چیز ہمیں کوپن ہیگ شرائط کے حوالے سے  بھی نہیں کہی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ہم نے ان شرائط کو اپنی عوام کی بھلائی کے لئے اختیار کیا ہے لہذا کوپن ہیگ شرائط انقرہ ڈیموکریٹک شرائط کے طور پر جاری  رہیں گی اور ماستریخت شرائط  بھی اقتصادی اور استنبول شرائط کے طور پر جاری رہیں گی۔

یورپی کونسل  کی پارلیمنٹیرین اسمبلی کے ترکی  کے بارے میں 'سیاسی مانیٹرنگ' کے فیصلے کو نہایت حیران کن اور تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے وصی قائناق نے کہا کہ "ترکی ہر معاملے میں حساب دینے کے لئے تیار ہے۔ میرا خیال ہے کہ اگر  یورپی یونین،  15 جولائی کے حملے کے اقدام میں ملوث افراد کے حق کا دفاع کرنے کی بجائے ترکی کے جمہوریت کے حق، بمباری کا نشانہ بننے والی پارلیمنٹ کی عمارت کے حق ، منتخب صدر اور وزیر اعظم  کے حق کا دفاع کرنے کا سوچے تو درست راستہ تلاش کر سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں