دہشت گرد تنظیم PKK ترکی میں کاروائیاں کرنے کے قابل نہیں رہی: فکری اشک

23 جولائی 2016سے لے کر اب تک 10 ہزار 100 دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا جا چکا ہے اور یہ زمانی دورانیہ ترکی کی دہشتگردی کے خلاف 35 سالہ جدوجہد کا کامیاب ترین دور ہے۔ وزیر دفاع فکری اشک

720896
دہشت گرد تنظیم PKK ترکی میں کاروائیاں کرنے کے قابل نہیں رہی: فکری اشک

ترکی کے وزیر دفاع فکری اشک نے کہا ہے کہ ترک مسلح افواج کے کامیاب آپریشنوں کی وجہ سے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK ترکی میں کاروائیاں نہ کر سکنے کی حالت میں آ گئی ہے۔

اشک نے کہا ہے کہ 23 جولائی 2016سے لے کر اب تک 10 ہزار 100 دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا جا چکا ہے اور یہ زمانی دورانیہ ترکی کی دہشتگردی کے خلاف 35 سالہ جدوجہد کا کامیاب ترین دور ہے۔

اپنی پُر عزم جدوجہد کے ساتھ دہشت گرد تنظیم PKK کی کمر توڑنے پر زور دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اس کامیابی میں حالیہ دور کی مضبوط  کو آرڈینیشن نے بہت موئثر کردار ادا کیا ہے اور اس وقت فوج، پولیس اور سرکاری خفیہ ادارے  باہمی ہم آہنگی کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں  اس منّظم جدوجہد کا  ثمر ملنا شروع ہو چکا ہے اور دہشت گرد تنظیم ترکی میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے کے قابل نہیں رہی۔ اس وقت واحد تخریبی کاروائی جو دہشت گرد تنظیم کر پا رہی ہے وہ دستی بم  یا بارودی سرنگوں کے دھماکے ہیں۔

وزیر دفاع فکری اشک نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے خلاف اس جدوجہد کو پُر عزم شکل میں جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں