ترکی کسی کے حکم کی تعمیل نہیں کرئے گا : وزیر دفاع فکری اشک

وزیر دفاع فکری اشک نے یونان  کے وزیر دفاع کے بیان پر سخت  رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

719098
ترکی کسی کے حکم کی تعمیل نہیں کرئے گا : وزیر دفاع فکری اشک

وزیر دفاع فکری اشک نے یونان  کے وزیر دفاع کے بیان پر سخت  رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

 انھوں نے ترکی کی قومی اسمبلی کے قیام کی 97 ویں   سالگرہ کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جواب دئیے ۔ انھوں نے اس سوال کہ کیا یونان کے وزیر دفاع پانوس کامیوس نے  ازمیر کی تحصیل چشمے سے وابستہ جزیرہ ایشک  کا دورہ کیا ہے  کے جواب میں کہا کہ  یونانی وزیر دفاع شو آف کر رہے ہیں۔وہ داخلی سیاست کر رہے ہیں ۔  ہم ان کی چالوں میں نہیں آئیں گے ۔  یونا ن اور ہر کسی کو یہ علم ہے کہ ترکی  کسی کے حکم کی تعمیل نہیں کرئے گا ۔ ہم نے  یونان کی حرکات  کا بغور جائزہ لیا ہے اور متعلقہ اداروں کو ضروری احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

متعللقہ خبریں