یونان: ترکی کے قونصل خانے پر حملہ

سیلانیک میں ترکی کے قونصل خانے کے سامنے موجود پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم حملہ کیا گیا

718675
یونان: ترکی کے قونصل خانے پر حملہ

یونان کے شہر سیلانیک میں ترکی کے قونصل خانے کے سامنے موجود پولیس اہلکاروں پر پیٹرول بم حملہ کیا گیا۔

موصول معلومات کے مطابق حملہ صبح سویرے  کیا گیا۔ ماسک پہنے حملہ آوروں کے گروپ نے قونصل خانے کے سامنے ڈیوٹی پر کھڑے پولیس اہلکاروں پر دو پیٹرول بم پھینکے۔

پیٹرول بموں میں سے ایک  بم پھٹا  تاہم حملے میں نہ  تو کوئی زخمی ہوا  ہے اور نہ ہی قونصل خانے کی عمارت کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ سیلانیک میں اس سے قبل بھی ترکی کے قونصل خانے کے پولیس کیبن پر اس نوعیت کے حملے کئے جا چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں