یومِ اطفال کے موقع پر وزیر اعظم نے اپنی کرسی صدارت پانچویں کلاس کے بچے کے حوالے کی

اس دن کا یومِ اطفال اعلان کیا جانا محض اتفاق نہیں ہے  بلکہ قومی حاکمیت ایک معاشرے کے آزادانہ وجود کو یقینی بنانے والا اہم ترین عنصر ہے۔ بن علی یلدرم

718639
یومِ اطفال کے موقع پر وزیر اعظم نے اپنی کرسی صدارت پانچویں کلاس کے بچے کے حوالے کی

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے 23 اپریل یومِ قومی حاکمیت و یومِ اطفال اور ترکی کی قومی اسمبلی کے قیام کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر چانکایہ پیلس میں بچوں کے ساتھ ملاقات کی۔

وزیر اعظم یلدرم نے اس موقع پر اپنی کرسی کو 5 ویں کلاس کے طالبعلم یاعز کیچے کے حوالے کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہر بچہ بہار کے پیامبر پھول کی حیثیت رکھتا ہے اور آپ  ہی وہ پھول ہیں جو دنیا میں بہار لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قومی خودمختاری کی جدوجہد کے اہم ترین سنگ میلوں میں سے ایک 23 اپریل کی تاریخ ہے۔ استنبول پر غیر ملکی قوتوں کے قبضے کے بعد ملت پہلی دفعہ ایک جگہ جمع ہوئی۔ اس دن کا یومِ اطفال اعلان کیا جانا محض اتفاق نہیں ہے  بلکہ قومی حاکمیت ایک معاشرے کے آزادانہ وجود کو یقینی بنانے والا اہم ترین عنصر ہے۔

وزارت اعظمیٰ کی کرسی پر بیٹھنے والے بچے یاعز کیچے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ "میں دنیا بھر کے بچوں کے لئے ایک خوش وخرم مستقبل  کی خواہش کرتا ہوں۔ 15 جولائی کے شہداء کے لئے مغفرت اور غازیوں کے لئے لمبی عمر کا متمنی ہوں"۔

وزیر اعظم یلدرم اور کیچے کے خطاب کے بعد مِنی وزراء کابینہ کا اجلاس ہوا۔



متعللقہ خبریں