ترکی بھر میں یوم قومی حاکمیت و یوم اطفال کا جوش و خروش

ترکی بھر میں  23 اپریل یومِ قومی حاکمیت و یومِ اطفال  اور ترکی قومی اسمبلی کے قیام  کی 97 ویں سالگرہ کو پورے ملّی جوش و خروش کے  ساتھ منایا جار ہاہے

718566
ترکی بھر میں یوم قومی حاکمیت و یوم اطفال کا جوش و خروش

ترکی بھر میں  23 اپریل یومِ قومی حاکمیت و یومِ اطفال  اور ترکی قومی اسمبلی کے قیام  کی 97 ویں سالگرہ کو پورے ملّی جوش و خروش کے  ساتھ منایا جار ہاہے۔

صدر رجب طیب ایردوان، بیش تیپے کنوینشن سینٹر میں 23 اپریل قومی خودمختاری و یومِ اطفال کی تقریب میں  شرکت کریں گے۔

قومی اسمبلی  کے اسپیکر اسماعیل قاہرمان، وزیر تعلیم عصمت یلماز اور ان کے ہمراہ طالبعلموں اور اساتذہ کا وفد صدر ایردوان کا خیر مقدم کرے گا۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم 23 اپریل قومی خود مختاری اور یوم اطفال کے سلسلے میں مزارِ اتاترک پر متوقع تقریب میں شرکت کریں گے اور چانکایہ پیلس میں بچوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم بن علی یلدرم قومی اسمبلی کے افتتاح کی 97 ویں سالگرہ  کی مناسبت سے جنرل کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں ، چانکایہ پیلس میں یوم أطفال کی تقریب میں  اور   قومی اسمبلی کے ریسیپشن ہال میں متوقع  استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں