ہم اپنے بچوں کو زیادہ پُر امن اور محفوظ مستقبل  دینے کی جدوجہد میں مصروف ہیں: صدر ایردوان

آپ ملک کے حال اور مستقبل کی واحد امید ہیں۔آپ ہی ترکی کو روشن مستقبل کی طرف لے کر جائیں گے۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم

718587
ہم اپنے بچوں کو زیادہ پُر امن اور محفوظ مستقبل  دینے کی جدوجہد میں مصروف ہیں: صدر ایردوان

قومی خود مختاری  کے حصول اور قومی مستقبل کو بچوں کے حوالے کئے جانے کے  دن کو گزرے 97 سال کا عرصہ بیت گیا ہے۔

قومی خود مختاری اور یوم اطفال  کی اہمیت اور قدر و قیمت کو اجاگر کرنے سے متعلق حکومتی اراکین نے پیغامات  نشر کئے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترکی کی قومی اسمبلی ملکی آزادی و خود مختاری کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملّی ارادے پر مسلط ہونے کی خواہش مند قوتوں کو ختم کرنے اور اپنے بچوں کو زیادہ پُر امن اور محفوظ مستقبل  دینے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اپنے پیغام میں بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ آپ ملک کے حال اور مستقبل کی واحد امید ہیں۔آپ ہی ترکی کو روشن مستقبل کی طرف لے کر جائیں گے۔

بن علی یلدرم نے  کہا کہ آپ اپنی کامیابیوں کے ساتھ ملک کو اپنے اہداف تک رسائی میں مدد دیں گے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسماعیل قاہرمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اناطولیہ کو اپنا وطن بنانے والی ترک ملت  اپنی قومی آزادی کے تحفظ کے لئے 23 اپریل 1920 کو نئے سرے سے ایک جگہ جمع ہوئی۔

اس اہم دن کو بچوں کو ہدیہ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسماعیل قاہرمان نے کہاکہ بچے ہمارے  حال کو پُرمعنی بناتے ہیں اور ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں ۔

ریپبلکن پیپلز   پارٹی کے چئیر مین کمال کلچدار اولو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عظیم رہنما مصطفیٰ کمال اتاترک  کا تحفہ یعنی 23 اپریل کا دن ترکی کی قومی تاریخ کی ابتدا اور ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ   دن پوری دنیا کی دشمنی کے سامنے ڈٹ جانے والی ترک ملت کے قومی اسمبلی کو وجود میں لانے کی کارنامے کی عکاسی کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں