آپ اس ملک کے امین ہیں، صدر رجب طیب ایردوان کی بچوں سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے 23 اپریل یومِ قومی حاکمیت و یومِ اطفال  اور ترکی کی قومی اسمبلی کے قیام کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی کرسی صدارت کو ایک دن کے لئے چوتھی جماعت  کے طالبعلم یعیت ترک کے حوالے کیا

718688
آپ اس ملک کے امین ہیں، صدر رجب طیب ایردوان کی بچوں سے ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے 23 اپریل یومِ قومی حاکمیت و یومِ اطفال  اور ترکی کی قومی اسمبلی کے قیام کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی کرسی صدارت کو ایک دن کے لئے چوتھی جماعت  کے طالبعلم یعیت ترک کے حوالے کیا۔

اس موقع پر بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ایردوان نے بچوں کو یومِ اطفال کی اور شبِ معراج کی مبارکباد پیش کی۔

23 اپریل یومِ اطفال کی مناسبت سے ایک دن کے لئے صدارتی کرسی پر براجمان ہونے والے  دس سالہ یعیت ترک نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہماری قومی اسمبلی کے افتتاح  اور قومی ارادے کے ساتھ شروع کی گئی جدوجہد کی سالانہ یاد کا دن ہے۔ میں، ہمیں قومی ارادے  اور جمہوریت کا تحفہ دینے والے 15 جولائی کے شہداء کے لئے حق تعالیٰ سے مغفرت کا طلبگار ہوں اور اس موقع پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ان شہدا کے بچے  میرے بہن بھائی ہیں۔

صدر ایردوان نے بعد ازاں صدارتی سوشل کمپلیکس میں بچوں کے ساتھ  ملاقات کی اور بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم آپ سے ایک نئے دور کا آغاز کرنے کے خواہش مند ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ " آپ اس ملک کے امین ہیں"۔



متعللقہ خبریں