عالمی سربراہان کی طرف سے مبارکبادیں

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ٹیلی فون کر کے صدر ایردوان کو مبارکباد پیش کی

715129
عالمی سربراہان کی طرف سے مبارکبادیں

متعدد ممالک کے سربراہان کی طرف سے صدر ایردوان کو ریفرینڈم میں کامیابی پر مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔

سعودی عرب  کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود  نے ٹیلی فون کر کے صدر ایردوان کو ریفرینڈم میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

شاہ سلمان نے  آئینی تبدیلی کے تمام ترک عوام  کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ ہونے کی تمنا کا بھی اظہار کیا۔

پاکستان کے صدر ممنون حسین ، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشانکوف اور ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان  نے صدر ایردوان  کو تحریری پیغام کے ذریعے ریفرینڈم میں کامیابی کی مبارکباد پیش کی۔

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ٹیلی فون کر کے صدر ایردوان کو مبارکباد پیش کی۔

سربراہان نے 16 اپریل کے ریفرینڈم کے ساتھ عوام سے آئینی تبدیلی کی منظوری حاصل کرنے پر صدر ایردوان کو مبارکباد دی اور اس آئینی تبدیلی کے ترکی کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بننے کی تمنا کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں شامی مخالفین  اور انقلابی فورسز نیشنل کولیشن  کے سربراہ انس العابدی  نے بھی صدر ایردوان کو مبارکباد کا ٹیلی گراف بھیجا ہے۔



متعللقہ خبریں