صدر ایردوان کی ریفرینڈم کے بعد استنبول سے انقرہ آمد، پرجوش استقبال
صدررجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہم نے صلیبی ذہنیت کےخلاف پر عزم اور سخت جدوجہد کی ہے ۔
714737
صدررجب طیب ایردوان نے 16 اپریل کو ہونے والے ریفرینڈم کے بعد استنبول سے انقرہ تشریف لے آئے ہیں۔
انقرہ کے ایسن بوعا ہوائی اڈے پر موجود بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے صلیبی ذہنیت کےخلاف پر عزم اور سخت جدوجہد کی ہے اور ریفرنڈم میں کامیابی حاصل کی ہے ۔انھوں نے مارچ اور اکتوبر 2019 میں انتخابات ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مشرقی اور جنوب مشرقی علاقے میں ریفرنڈم کے نتائج کا جائزہ لیا ہے ۔اب صورتحال مثبت شکل میں بدل گئی ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ حالات مزید بہتر ہونگے لیکن ان کامیابیوں پر ہمیں غرور نہیں کرنا چاہئیے اور 2019 کے انتخابات کو فراموش نہیں کرنا چاہئیے ۔
متعللقہ خبریں
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید
Öncü Keçeli نے یوکرین امن سربراہی اجلاس کے بارے میں کچھ خبروں کے بارے میں سوال کا تحریری جواب دیا