روس کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دی جئے گی: میولود چاوش اولو

روس اور ترکی کے متحد ہونے کی صورت میں صرف دوطرفہ تعلقات ہی مضبوط نہیں ہوں گے بلکہ علاقائی مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی: چاوش اولو

713513
روس کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دی جئے گی: میولود چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ آستانہ مذاکراتی عمل جاری رکھا جائے گا اور سیاسی مرحلے کے لئے زیادہ پُر عزم روّیے کا مظاہرہ  کیا جائے گا۔

ترکی کے ضلع انطالیہ کی تحصیل الانیہ میں ایجنڈے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں وزیرخارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم  روس کے ساتھ تعلقات کو  معمول پر لے آئے ہیں اور بعض ناخوشگوار واقعات سے سبق حاصل کرتے ہوئے ان تعلقات کو مزید تقویت دیں گے۔

روس کے ساتھ  طے پانے والے 'ترک رو گیس پائپ لائن ' اور آق کویو نیوکلئیر پاور پلانٹ' جیسے بڑے پیمانے کے منصوبوں پر زور دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم دیگر شعبوں میں بھی روس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مصروف عمل ہیں۔

شام میں فائر بندی ، انسانی امداد کی رسائی اور سیاسی حل کے لئے ترکی اور روس کے سب سے زیادہ پُرعزم شکل میں کام کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے چاوش اولو نے کہا کہ خاص طور پر حالیہ 6 ماہ کے دوران ہم نے جو کوششیں کی ہیں ان کی وجہ سے شام میں بعض مثبت پیش رفتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آستانہ مذاکراتی مرحلے کو جاری رکھیں گے اور سیاسی حال کے لئے زیادہ پُرعزم  شکل میں کام کریں گے کیونکہ روس اور ترکی کے متحد ہونے کی صورت میں صرف دوطرفہ تعلقات ہی مضبوط نہیں ہوں گے بلکہ علاقائی مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاحتی مقامات الانیہ اور انطالیہ میں اور بھی زیادہ روسی سیاحوں کی میزبانی کے خواہش مند ہیں، چارٹر پروازوں میں بھی کسی مسئلے کا سامنا نہیں ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ انطالیہ میں پہلی دفعہ صحت اور اسپورٹس ٹوئر ازم  کا آغاز کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں 20 ہزار روسی شہریوں کے علاج سے متعلق ترکی اور روس کے درمیان   سمجھوتہ طے پایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی شہریوں کی دوہری شہریت کے موضوع پر  ترکی کے آئین میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے اور ہماری خواہش ہے کہ روسی شہری اپنی روسی شناخت کے ساتھ ترکی میں داخل ہو سکیں۔



متعللقہ خبریں