آک پارٹی کی حکومت 15 برسوں سے ملک و قوم کی خدمت میں کوشاں ہے، وزیر اعظم

ٹینکوں کے سامنے   ڈٹ کر کھڑے ہونے والے   نوجوان  اس ملک   کے  درخشاں  مستقبل  کی ضمانت ہیں

713321
آک پارٹی کی حکومت 15 برسوں سے ملک و قوم کی خدمت میں کوشاں ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ حکومت ، ترکی کی اولیت  کی ضرورت انصاف و ترقی  ہے   کے منشور پر  عمل پیرا ہوتے ہوئے   15 برسوں سے   ملک و وطن کی خدمت کر رہی  ہے۔

جناب یلدرم  نے استنبول  میں    ریفرنڈم کے حوالے سے ایک عوامی  جلسے سے خطاب میں کہا ہے  کہ  آک پارٹی نے    بر سر اقتدار آنے سے ابتک استنبول میں سرمایہ کاری اور  عظیم  سطح کے منصوبوں پر کام  کیا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں سے صدا بند ہوتے ہوئے کہا کہ  ٹینکوں کے سامنے   ڈٹ کر کھڑے ہونے والے   نوجوان  اس ملک   کے  درخشاں  مستقبل  کی ضمانت ہیں۔ 

جناب  یلدرم نے مزید کہا کہ 82 ماڈل  موجودہ نظام  اب    ترکی کے لیے  ناکافی ہے،  اس قوم کو سمندر میں  بہانے   کی دھمکیاں  دینے والوں کو      انتخابات کے   نتائج کے   ساتھ جواب دیا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں