صدر رجب طیب ایردوان کی روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک ملاقات

صدارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ا س بات چیت میں   شام کے  حوالے سے مذاکرات سمیت  بین  الاقوامی    معاملات اور  دو طرفہ   تعلقات   پر غور کیا گیا

712482
صدر رجب طیب ایردوان کی روسی  ہم منصب سے ٹیلی فونک ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے  روسی صدر  ولا دیمر پوتن سے ٹیلی فون پر  بات چیت  کی ہے۔

صدارتی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ا س بات چیت میں   شام کے  حوالے سے مذاکرات سمیت  بین  الاقوامی    معاملات اور  دو طرفہ   تعلقات   پر غور کیا گیا۔

مذاکرات میں دونوں سربراہان  نے آستانہ میکانزم اور  جنیوا  مذاکرات کے  دوام کے اعتبار  سے   ترکی  اور روس کی مشترکہ کوششوں  کی اہمیت  پر  توجہ   مبذول  کرائی۔

فائر بندی کے اطلاق کو  ملک بھر میں    لاگو کرنے  کے زیر مقصد  لازمی   امور کو جاری   رکھے جانے  کی اہمیت  کا ذکر    آنے والے  ان مذاکرات  میں   عدلیب  میں   عوام الناس کو ہدف بنانے والے  کیمیائی   حملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ایردوان نے اس حوالے سے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال  بنی نو انسانوں  کے خلاف کیا گیا ایک  جُرم ِ کبیرہ ہے۔

دونوں سربراہان نے   مذکورہ حملے  کی     خود مختار  اداروں اور متعلقہ تنظیم کی  جانب سے   تحقیق   کیے جانے  کے  عمل کی حمایت کی ہے۔

اس دوران دو طرفہ تعلقات کو  معمول پر  لانے کی کوششوں میں  تیزی  لائے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔



متعللقہ خبریں