ترکی ایک محفوظ اور قابل اعتماد ملک کی حیثیت حاصل کر چکا ہے۔ صدر ایردوان

یورپ  نے دہشت  گرد تنظیموں کے ساتھ  ایکا کرتے  ہوئے    اس ریفرنڈم سے منفی نتیجہ   حاصل   کیے جانے کی   کوششیں کی ہیں

709963
ترکی ایک محفوظ اور قابل اعتماد  ملک کی حیثیت حاصل کر چکا ہے۔ صدر ایردوان

صدر  رجب طیب ایردوان   کا کہنا ہے کہ ترکی  ہر  اعتبار سے    ایک محفوظ   اور با اعتماد    بندر گاہ کی حیثیت حاصل کر گیا ہے۔

جناب ایردوان نے  ٹی آرٹی ایف ایم، کرال ایف ایم اور بعض مقامی  ریڈیو   اسٹیشنوں کی  مشترکہ   نشریات  میں  ایجنڈے کے   حوالے سے سوالات کا جواب دیا۔

16 اپریل کے ریفرنڈم  کے ذریعے آئینی  ترمیم   کا ذکر کرنے والے صدر  ترکی کا کہنا  تھا کہ  " یورپ  نے دہشت  گرد تنظیموں کے ساتھ  ایکا کرتے  ہوئے    اس ریفرنڈم سے منفی نتیجہ   حاصل   کیے جانے کی   کوششیں کی ہیں۔"

انہوں نے  بتایا کہ   دہشت گرد تنظیمیں    PKK اور   فیتو   مسلسل   پیغامات دیتے  ہوئے اور  تمام تر  امکانات کو   بروئے  کار لاتے ہوئے  رائے  دہندگان کو متاثر کرنے  کی کوششوں میں  ہیں ، یہ    لوگ  ترکی  کی ترقی اور بہتری  کے خلاف ہیں۔ ہم نے سن 2002 میں بر سرِ اقتدار آنے کے  بعد  سے ابتک کے  دورانیہ میں  ترکی کو ہر پہلو سے  ترقی دلائی ہے،   اور ملک کو ایک   قابل اعتماد    مقام کی حیثیت دلائی ہے۔

اسوقت ترکی میں  بیرونی اور اندرونی     سرمایہ   کاری   بلند  سطح پر جاری ہے،  جو کہ ہمارے  کاموں کی آئینہ دار ہے۔

اس دوران  انسداد ِ دہشت گردی    کا ذکر کرنے والے ایردوان   نے   35 برسوں سے  دہشت گردی  کے خلاف  نبردِ آزما ہونے کی وضاحت کرتے  ہوئے   کہا کہ "دہشت گردی  ہمارے  عزم  کے ساتھ  ختم ہو گی۔"

سترہ  اپریل  کے بعد  اٹھائے جانے والے اقدام    کا بھی ذکر کرنے والے   صدر ترکی نے   بتایا کہ  وہ انتخابات میں   دس  فیصد کی    حد بندی  کو ختم کرنے کے حق میں نہیں  ہیں اور  ملکی استحکام کے لیے  یہ حد بندی   لازمی ہے۔



متعللقہ خبریں