ترکی: ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری، PKK کے 43 دہشت گرد ہلاک

آپریشنوں میں دہشت گرد تنظیم PKK کی پُشت پناہی کرنے  کے دعووں کے ساتھ 570افراد، دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ رابطے کے دعوے کے ساتھ 77 افراد اور فیتو دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد کے دوران963 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

709466
ترکی: ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری، PKK کے 43 دہشت گرد ہلاک

ترکی بھر میں 3 سے 10 اپریل کے درمیان  دہشت گردی کے خلاف کئے گئے آپریشنوں میں دہشت گرد تنظیم  PKK کے 43 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

آپریشنوں میں دہشت گرد تنظیم PKK کی پُشت پناہی کرنے  کے دعووں کے ساتھ 570افراد، دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ رابطے کے دعوے کے ساتھ 77 افراد، فیتو دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد کے دوران963 اور بائیں بازو کی حامی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں 76 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

باتمان، بتلیس، ارض روم، تُنجےلی، دیار بکر ، ماردین، شرناک، حقاری، وان، ایدر اور بِن گیول کے اضلاع میں دہشت گردوں کے زیر استعمال 61 مورچوں، پناہ گاہوں اور غاروں   کو اور 52 دیسی ساختہ دستی بموں اور بارودی سرنگوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

آپریشنوں میں کئی ٹن منشیات، سینکڑوں پیکٹ اسمگل شدہ سگریٹ ، کئی ٹن لیٹر پیٹرول  کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور 893 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

غیر منّظم نقل مکانی کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں سمندر سے حراست میں لئے جانے والے 368 افراد سمیت کُل 724 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ان افراد کے لئے کام کرنے اور غیر قانونی نقل مکانی کے لئے حالات کو موزوں بنانے کے دعوے کے ساتھ 154 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں