11اپریل سے قبرص مذاکرات کے دوبارہ آغاز سے قبل ترک فریق کا مثبت پیغام

اقوام متحدہ کو دونوں  فریقین اور ضامن ملکوں کے درمیان وسیع   پیمانے  کی مؤثر  ڈپلومیسی  کرنی ہو گی

709336
11اپریل سے قبرص مذاکرات  کے دوبارہ آغاز سے قبل ترک فریق کا مثبت پیغام

شمالی   قبرصی  ترک جمہوریہ    کے صدر  مصطفیٰ  آکنجی    کا کہنا ہے کہ  قبرص مذاکرات    میں 11 اپریل سے شروع ہونے والے   نئے دور میں  کسی کو بھی   ترک فریق کی جانب سے یکطرفہ اقدام اٹھانے   کی   توقع نہیں   رکھنی چاہیے۔

مصطفی ٰ آکنجی نے    ایک  تقریب سے خطاب کرتے  ہوئے 11 اپریل   کو  نیک نیتی  سے شروع ہونے والے  نئے مذاکرات کے دور میں  اقوام متحدہ پر بھاری ذمہ داریاں عائد  ہوتی  ہیں۔ اسے  دونوں  فریقین اور ضامن ملکوں کے درمیان وسیع   پیمانے  کی مؤثر  ڈپلومیسی  کرنی ہو گی۔ ہم  پُل  قائم کرنے والی      سوچ اور تجاویز   کے منتظر ہیں۔

انہوں نے  قبرصی یونانی انتظامیہ کی جانب سے   انوسس  ریفرنڈم  کی سالگرہ    کو اسکولوں میں منائے جانے کی قرار داد سے   7 اپریل کو پیچھے قدم ہٹانے  کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ " ہم  جس  طرح   غلط اقدام  پر   آواز  بلند کرتے  ہیں  اسی طرح مثبت  اقدام کی بھی پذیرائی کرنا جانتے ہیں۔ سلسلہ مذاکرات   میں مل جل کر قدم اٹھاتے ہیں کسی نتیجے تک پہنچا جا سکتا ہے۔"

انہوں نے مزید  بتایا کہ  ماہ اپریل اور مئی میں  مذاکرات کے دوران   کسی فریم   کا منظر عام پر آنا ممکن دکھاءی دیتا  ہے، اگر ایسا ہو ا تو پھر ہم   اس فریم  میں  موزوں تصاویر لگانا آسان  بن جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں