امریکہ کو شام میں مزید اقدام اٹھانے ہوں گے، میولود چاوش اولو

ترکی   شام کی نشاط نو میں انتہائی  اہم کردار ادا کرے گا  جس کے لیے حفاظتی علاقے کے قیام   کی تجویز   کو  اب دنیا بھر نے سمجھنا شروع کر دیا ہے۔

708532
امریکہ کو شام میں  مزید اقدام اٹھانے ہوں گے، میولود چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے  متحدہ امریکہ کی  شام میں مداخلت  کو حق بجانب ٹہراتے ہوئے  شام  میں سیاسی  حل کے  لیے   کوششیں  صرف کرنے کیے جانے کی  ضرورت   پر  زور دیا ہے۔

انطالیہ میں  اعلانات  کرنے والے   وزیر خارجہ نے  شام میں امریکی   میزائل  حملوں  کے حوالے سے  کہا کہ"یہ محض ایک فوجی اڈے  کے خلاف مداخلت ہے اگر اس کا دوام نہ ہوا  یعنی اس انتظامیہ کو شام   کے سر سے نہ ہٹایا گیا تو   پھر یہ محض ایک چھوٹے پیمانے کی مداخلت  تک ہی محدود ہو کر رہ جائیگی۔   بہترین   حل سیاسی      ہی ہے اور  ہمیں   فی الفور     وہاں پر ایک عبوری حکومت  قائم کرنی  چاہیے۔ جس کے لیے ظالم اسد کو  دور ہٹانا لازم و ملزوم  ہے۔  اس  چیز کو     تمام تر شامی شہریوں کی حمایت حاصل ہونے والی  کسی سیاسی شخصیت کو  ملکی باگ ڈور   پکڑائے جانے کے ساتھ ہی عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔

ترکی   کا  شام اور عراق  میں کوئی خفیہ مقصد نہیں پایا جاتا  ہم   ان دونوں ملکوں کے اتحاد ویکجہتی اور   یہاں پر امن و امان کے قیام کے متمنی ہیں۔ ہماری تمام تر کوششیں اور کاروائیاں اسی مقصد  پر مبنی ہیں۔

انہوں نے  مزید کہا کہ ترکی   شام کی نشاط نو میں انتہائی  اہم کردار ادا کرے گا  جس کے لیے حفاظتی علاقے کے قیام   کی تجویز   کو  اب دنیا بھر نے سمجھنا شروع کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں