شام میں کیمیائی حملے ناقابل قبول ہیں: صدر ایردوان

کیمیائی اسلحے کے حملے ناقابل قبول ہیں اور ان کی وجہ سے آستانہ مذاکراتی مرحلے کے دوران کی جانے والی تمام تر محنت مٹی میں   مِل سکتی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان

705654
شام میں کیمیائی حملے ناقابل قبول ہیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے شام کے شہر ادلیب میں شہریوں کے خلاف کیمیائی اسلحے کے استعمال  کے بارے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نوعیت کے حملے ناقابل قبول ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی ۔

صدارتی دفتر سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں صدر ایردوان نے سینٹ پیٹرز برگ  میں میٹرو  ٹرین  میں  دہشتگردی کے حملے  پر شدید افسوس کا اظہار کیا  اور پوٹن کے حوالے سے تمام روسی عوام سے تعزیت کا اظہا ر کیا۔

اپنے تعزیتی پیغام میں صدر ایردوان نے کہا کہ اس نوعیت کے منفور حملوں کے مقابل ترکی، روس کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی سالوں سے دہشت گردی کی زد میں ہونے کی وجہ سے آپ کی تکلیف کو بہت اچھی طرح سمجھ رہا ہے اور ہم اس خوفناک حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

آج صبح شام کے شہر ادلیب میں شہریوں  پر کیمیائی حملے  کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اس نوعیت کے حملے ناقابل قبول ہیں اور ان کی وجہ سے آستانہ مذاکراتی مرحلے کے دوران کی جانے والی تمام تر محنت مٹی میں   مِل سکتی ہے۔

دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں رہنماوں نے شام میں کمزور فائر بندی  کے دوام کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔



متعللقہ خبریں