شامی مہاجرین کو پناہ دے کرترکی نےاعلی ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے:مرکل

جرمن چانسلر مرکل کا کہنا تھا کہ ترکی،اردن اور لبنان  نے شام کے حوالے سے  اپنی ذمہ داریاں  بخوبی  پوری کی ہیں  مگر یورپی یونین مالی امداد کے معاملے میں  غافل رہی ہے

702954
شامی مہاجرین کو پناہ دے کرترکی نےاعلی ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے:مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل  نے  اعتراف کیا ہے کہ  3 ملین شامی مہاجرین کو  پناہ دے کر ترکی نے  اعلی ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 مرکل نے  یہ بات یورپی پارلیمان   کے سب سے بڑے گروپ یورپی عوامی پارٹی  کے مالٹا میں منعقدہ اجلاس کے دوران کہی  اور اس بات کا اعتراف کیا کہ یورپی یونین  اس معاملے میں   غلطیوں کا مرکز بنی رہی ہے ۔

جرمن چانسلر کا  کہنا تھا کہ    ترکی،اردن اور لبنان  نے شام کے حوالے سے  اپنی ذمہ داریاں  بخوبی  پوری کی ہیں   مگر یورپی یونین مالی امداد کے معاملے میں  غافل رہی ہے  ۔

 مرکل نے مزید کہا کہ جہاں تک ترکی کا سوال ہے تو  اس نے  3 ملین شامی مہاجرین کو  پناہ دیتےہوئے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کیا  ہے جس کےلیے یورپی یونین کو اس کی مدد  کرنی  چاہیئے۔

 



متعللقہ خبریں