گولن کینیڈا یا جنوبی افریقہ فرار ہو سکتا ہے:قورتولموش

نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش نے کہا ہے کہ فتح اللہ گولن  کی ترکی حوالگی سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کو دورہ انقرہ کے دوران مطلع کر دیا گیا ہے کیونکہ بعض خفیہ اطلاعات کے مطابق گولن  کینیڈا یا جنوبی افریقہ  فرار  ہو نے  کی کوشش کر سکتا ہے

702862
گولن کینیڈا یا جنوبی افریقہ فرار ہو سکتا ہے:قورتولموش

نائب وزیراعظم نعمان قورتولموش نے  کہا ہے کہ  امریکی  وزیر خارجہ  ریکس ٹلرسن   کے  دورہ انقرہ  کے دوران    ترکی   کی  بقا کی اہمیت اجاگر    کی گئی ۔

 ٹی آر ٹِ نیوز پر ایک پروگرام میں شریک نائب وزیراعظم نے  کہا  کہ فتح اللہ گولن تنظیم کے سرغنہ فتح اللہ گولن  کی ترکی حوالگی سے متعلق    امریکی وزیر خارجہ کو مطلع کر دیا گیا ہے  کیونکہ بعض  خفیہ اطلاعات کے مطابق گولن  کینیڈا یا جنوبی افریقہ  فرار  ہو نے  کی کوشش کر سکتا ہے۔

 جرمن خفیہ ایجنسی  بی این ڈ ی  کے  ڈاریکٹر   کی طرف سے 15 جولائی کے واقعات میں گولن تنظیم  کے ملوث ہونے کے  شوہاد کو ہ فرارمسترد  کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ  موصوف    کو غالباً 250  ترک باشندوں  کی شہادت   کا علم نہیں ہے    جو ان واقعات کے دوران رونما ہوئیں۔

شام کے موضوع پر  نعمان قورتولموش    نے کہا کہ  شمالی شام میں آزاد ریاست کا قیام  روکنا ضروری ہے   جس کےلیے ہم نے  فرات ڈھال آپریشن شروع کیا تھا  جسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔   اس آپریشن کا  واحد اولین مقصد  شام کی علاقائی سالمیت کے تحفظ سمیت  علاقے کو دہشت گردوں سے  پاک کرنا تھا ۔



متعللقہ خبریں