سوٹزر لینڈ کو سیاسی اقدامات بھی کرنا چاہئیں: نعمان قرتلمش

برن میں PKK، DHKP-C  اور YPG  سمیت دہشت گردوں کے گروپوں  کی طرف سے کئے گئے احتجاجی مظاہرے میں، صدر رجب طیب ایردوان  کے خلاف نفرت انگیز پلے کارڈ  ہر طرح کے ادب و اخلاق سے  اور جمہوری  حدود سے ماورا حرکت ہیں۔ قرتلمش

701031
سوٹزر لینڈ کو سیاسی اقدامات بھی کرنا چاہئیں: نعمان قرتلمش

ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے ،سوٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن میں دہشتگرد تنظیموں کی طرف سے کئے گئے مظاہروں  کے حوالے سے، سوٹزرلینڈ کے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ  اپنے فرائض ادا کریں۔

قرتلمش نے کہا ہے کہ ،برن میں PKK، DHKP-C  اور YPG  سمیت دہشت گردوں کے گروپوں  کی طرف سے کئے گئے احتجاجی مظاہرے میں، صدر رجب طیب ایردوان  کے خلاف نفرت انگیز پلے کارڈ  ہر طرح کے ادب و اخلاق سے  اور جمہوری  حدود سے ماورا حرکت ہیں۔

ترکی کی کوششوں  کے نتیجے میں سوٹزرلینڈ کے حکام کی طرف سے احتجاجی مظاہرے کے بارے میں تحقیقات کی یاد دہانی کرواتے ہوئے نعمان قرتلمش نے  کہا کہ صرف مظاہرہ کرنے والوں کے لئے ہی نہیں  اس مظاہرے کی اجازت دینے والوں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کروایا  جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک سیاسی اسکینڈل ہے۔  سوٹزر لینڈ میں ایک ملک کے منتخب صدر   کو ،رجب طیب ایردوان کو ہدف بنانے والے پلے کارڈوں کے ساتھ ریفرینڈم کے لئے "نفی" کا جلوس نکالا جانا ناقابل قبول ہے۔

نعمان قرتلمش نے کہا کہ سوٹزر لینڈ کو سیاسی اقدامات بھی اٹھانے چاہئیں۔



متعللقہ خبریں