قبرص مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لئے کاروائیاں جاری

حکمران 2 اپریل کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے قبرص کے لئے خصوصی مشیر ایسپین بارتھ ایڈ کی میزبانی میں اتوار کی شام اعشائیے پر ملاقات کریں گے

699968
قبرص مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لئے کاروائیاں جاری

مسئلہ قبرص کے پائیدار حل  کے لئے جاری مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

جنوبی قبرصی یونانی اسمبلی میں جزیرے کے یونان سے الحاق پر مبنی اینوسیس میمورینڈم کی منسوخی   کے بارے میں اقدامات  کئے جانے  کے بعد حکام  2 اپریل  کی شام اعشائیے پر ملاقات کریں گے۔

اقوام متحدہ  کے قبرص کے لئے نمائندہ خصوصی  کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق حکمران 2 اپریل کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے قبرص کے لئے خصوصی مشیر ایسپین بارتھ ایڈ کی میزبانی میں اتوار کی شام اعشائیے پر ملاقات کریں گے۔

یونانی اسمبلی کی طرف سے اینوسیس   فیصلے کی برطرفی کے بعد ایک سماجی اہمیت کی حامل  تقریب میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر مصطفیٰ آقن جی  اور یونانی لیڈر نکوس آناستیادس  کے   ملاقات کر سکنے  کے احتمال کے بارے میں اقوام متحدہ  کے حکام کو مطلع کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یونانی اسمبلی نے قبرص کے یونان کے ساتھ الحاق  کے لئے 1950 کو کروائے گئے استصواب رائے  کی سالانہ یاد  کو سرکاری اسکولوں میں ایک قومی دن کے طور پر منانے  کے لئے ایک قانونی بل کو  منظور کیا تھا۔

ترک فریق کی طرف سے اس فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا اور اس کی منسوخی  کا مطالبہ کیا گیا لیکن اس طلب کے جواب میں یونانی فریق مذاکراتی میز سے واک آوٹ کر گئے  اور نتیجتاً 16 فروری کو مذاکراتی سلسلہ منقطع ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں