ترکی: طلب کی منظوری کھلے بندوں فیتو کی پشت پناہی کے مترادف ہے

ہم اس وقت یورپی ممالک میں موجود اور آنے والے دنوں میں بھی ان ممالک سے پناہ طلب کرنے والے فیتو دہشت گردوں کی فی الفور واپسی کو ترکی اور ان ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک ضرورت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ نعمان قرتلمش

696705
ترکی: طلب کی منظوری کھلے بندوں فیتو کی پشت پناہی کے مترادف ہے

ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے ترکی میں 15 جولائی کے حملے میں ملوث ایک فوجی اتاشی سمیت کُل 5  حملہ آوروں  کی پناہ کی طلب کو منظور کرنے پر ناروے کی مذمت کی ہے۔

قرتلمش نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی  کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی میں  فیتو دہشت گرد تنظیم کے 15 جولائی کے حملے کے اقدام کے بعد مذکورہ  5 افراد نے  ناروے سے پناہ طلب کی جبکہ ترکی کی طرف سے ان افراد کی ترکی کو واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔

لیکن ناروے کا ان افراد کی پناہ کی طلب کو منظور کرنا کھلے بندوں فیتو کہلانے والے لٹیروں کے جتھے کی پشت پناہی کرنے کے اور ان کا دفاع کرنے کے مترادف ہے۔

قرتلمش نے کہا کہ ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ناروے کا یہ اقدام ناقابل قبول ہے۔ ہم اس وقت یورپی ممالک میں موجود اور آنے والے دنوں میں بھی ان ممالک سے پناہ طلب کرنے والے فیتو دہشت گردوں کی فی الفور واپسی کو ترکی اور ان ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک ضرورت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے کہا کہ باالفرض  ناروے میں مارشل لاء  لگانے کی کوشش کی جائے اور اس کوشش میں ملوث افراد ترکی میں پناہ لیں تو جس روّیے کی  ترکی سے توقع کی جائے گی ویسے  ہی    روّیے کا مظاہرہ اس وقت ترکی کے ساتھ کرنے کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں