امریکہ سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ
میولود چاوش اولو نے اپنے ہم منصب سے امریکہ میں مقیم دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گولین کو عبوری طور پر گرفتار کرنے اور اس کی ترکی حوالگی کا مطالبہ کیا
![امریکہ سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/e4ce/4168/1154/58d1f687dcffe.jpg?time=1718941404)
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے امریکی وزیر انصاف جیف سیشنز سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔
میولود چاوش اولو نے اپنے ہم منصب سے امریکہ میں مقیم دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گولین کو عبوری طور پر گرفتار کرنے اور اس کی ترکی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
ترکی کی اس معاملے کو دی گئی اہمیت پر ایک بار پھر زور دینے والے جناب چاوش اولو نے فیتو سے متعلق نئے دلائل و اثبات پر مبنی فائل کو امریکہ کے حوالے کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے بعد ازاں قومی پریس کلب میں ٹرکش ہیریٹیج آرگنائزیشن کے زیر ِ اہتمام منعقدہ "ترکی۔ امریکہ سٹریٹیجک شراکت داری: مستقبل کی جانب نظریں" کے زیر عنوان ایک پینل میں شرکت کی۔
انہوں نے یہاں پر اپنے خطاب میں "فیتو کے سرغنہ گولین کی حوالگی" اور امریکہ کی دہشت گرد تنظیم PKK کی شام میں شاخ پی وائے ڈی سے تعاون جیسے معاملات کو امریکہ کے ساتھ مل کر حل کیے جانے کی ضروت پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین کہ نئی امریکہ انتظامیہ ان معاملات میں مزید حساسیت کا مظاہرہ کرے گی۔
متعللقہ خبریں
![وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/7349/36a1/9972/65fd850e363e8.jpg?time=1718941405)
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید
Öncü Keçeli نے یوکرین امن سربراہی اجلاس کے بارے میں کچھ خبروں کے بارے میں سوال کا تحریری جواب دیا