امریکہ داعش کے خلاف جدوجہد سے متعلق اجلاس  کی تیاریوں میں، ترکی کی نمائندگی چاوش اولو کریں گے

چاوش اولو اپنے مخاطبین اور دنیا کو ترکی کی ریڈ لائن سے ایک دفعہ پھر آگاہ کریں گے، اس حوالے سے ان کے پیغامات زیادہ تر امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن کے لئے ہوں گے

695614
امریکہ داعش کے خلاف جدوجہد سے متعلق اجلاس  کی تیاریوں میں، ترکی کی نمائندگی چاوش اولو کریں گے

امریکہ بدھ کے روز دہشت گرد تنظیم داعش کے  خلاف جدوجہد سے متعلق متوقع اجلاس  کی تیاریاں کر رہا ہے۔

اجلاس میں کولیشن سمیت 68 ممالک  کے وزرائے خارجہ دارالحکومت واشنگٹن میں دہشت گرد تنظیم کو شکست دینے کے طریقوں  پر غور کریں گے۔

اس اجلاس کو امریکی انتظامیہ  کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی اسٹریٹجی کو بھی  دنیا کے سامنے رکھنے کے لئے  ایک موقع خیال کیا جا رہا  ہے۔

اجلاس میں وزیر  خارجہ میولود چاوش اولو ترکی کی نمائندگی کریں گے۔

اجلاس جمعرات کے روز اختتام پذیر ہو گا اور اس میں چاوش اولو اپنے مخاطبین اور دنیا کو ترکی کی ریڈ لائن سے ایک دفعہ پھر آگاہ کریں گے۔

امریکہ انتظامیہ فیلڈ میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں تیزی لانے کی خواہش مند ہے اور اس حوالے سے چاوش اولو کے پیغامات زیادہ تر امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن کے لئے ہوں گے۔

اس پہلو پر امریکی انتظامیہ کا مختلف اسٹریٹجی  پر عمل کرنا یا نہ کرنا ، راز کی طرح پوشیدہ رکھی ہوئی پینٹاگون  رپورٹ کے اطلاق کے طریقے کے مترادف  ہو گا۔

امریکی اسمبلی کی اکثریت  ترکی کے حق میں ہے اور اس  دوران وقت کے ساتھ ساتھ بعض حکمت عملیوں میں تبدیلی آ سکنے کا نقطہ نظر تقویت پکڑتا جا رہا ہے۔

اگر ہم یہ سوچیں کہ سابق صدر باراک اوباما  کے متعین کردہ نام فیلڈ اسٹریٹجی کا تعین کریں گے تو یہ بات فی الوقت دشوار دکھائی دے رہی ہے۔

ترکی کی ریڈ لائن   کو دھیان میں رکھنے  والی حکمت عملی  اختیار کرنے کے لئے ضروری ہے کہ  انتظامیہ سے زیادہ فیلڈ کی ٹیم حالات کو اسی نقطہ نظر سے دیکھے جس سے کہ ترکی دیکھتا ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی اجلاس میں شرکت سے ایک روز قبل ہی سے عالمی ذرائع ابلاغ اس پر  توجہ  مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

چاوش اولو   واشنگٹن کے تھنک ٹینک 'ترک میراث وقف ' کے پینل میں بھی شرکت کریں گے اور  یہاں سے بھی دنیا کو ترکی کی ریڈ لائن سے آگاہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں