ترک ہلال احمر کی موصل کو انسانی امداد
ترک ہلال احمر نے عراق کو انسانی امدادی سرگرمیوں کے دائرہ کار میں 263 ٹریلروں پر سازو سامان بھیجا ہے
ترک ہلال ِ احمر نے عراقی شہر موصل کو دہشت گرد تنظیم داعش سے نجات دلانے پر مبنی آپریشن کے دوران اپنے عزیزوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کو خوردنی اشیاء، ملبوسات اور سلیپنگ بیگز پر مبنی امداد فراہم کی ہے۔
ترک ہلال احمر نے عراق کو انسانی امدادی سرگرمیوں کے دائرہ کار میں 263 ٹریلروں پر سازو سامان بھیجا ہے۔
ادارے کے امدادی وفد کے سربراہ سردار یلماز کا کہنا ہےکہ موصل اور عربیل شاہراہ پر قائم حاضر کیمپ میں مقیم تقریباً 150 کنبوں کو خوراک اور دیگر ضرورت کی اشیاء فراہم کی گئی ہیں۔
یلماز کا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیاں ضرورتمندوں کا تعین ہونے تک جاری رہیں گی۔
خیال رہے کہ موصل کے مشرقی علاقوں کو داعش سے مکمل طور پر پاک کر لیا گیا ہے تو شہر کے مغربی علاقوں میں گھمسان کی جنگ جاری ہے۔
متعللقہ خبریں
صدر رجب طیب ایردوان کی امریکہ میں مصروفیات
ہ اگر سب ممالک ملکر قیامِ امن کے مقصد کے ساتھ کارروائیاں کریں تو اسرائیل رکنے پر مجبور ہو جائے گا