ہم حقیقی معنوں میں ماضی سے مستقبل کی طرف ایک پُل قائم کر رہے ہیں۔ بن علی یلدرم

یہ عظیم الشان مجمع ان تاریخی لمحات کا شاہد ہے، ہم دو برّاعظموں یورپ اور ایشیاء  کو چھٹی دفعہ ایک دوسرے سے ملا رہے ہیں، یہ چناق قلعے باسفورس کا طلائی گلو بند آپ سب کو مبارک ہو۔ یلدرم

694448
ہم حقیقی معنوں میں ماضی سے مستقبل کی طرف ایک پُل قائم کر رہے ہیں۔ بن علی یلدرم

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے فتح چناق قلعے کی 102 ویں سالانہ یاد کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ چناق قلعے کی تارِیخ آج  کے دن رقم کی گئی تھی۔

تحصیل لاپسیکی  میں سقاریہ کے مقام پر  چناق قلعے پُل کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے دوران وزیر اعظم یلدرم نے شہریوں سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ترکی اور چناق قلعے کے شایان شان ایک بڑے منصوبے کی بنیاد رکھی ہے اور اس تقریب کا آج منعقد ہونا بھی علیحدہ سے اہمیت کا حامل ہے۔

جمہوریہ ترکی کے بڑے ترین منصوبوں میں سے ایک اور کو عملی جامہ پہنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ " ہم حقیقی معنوں میں ماضی سے مستقبل کی طرف ایک پُل قائم کر رہے ہیں۔ یہ لمحات تاریخ میں رقم ہو رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں جب اس کا ذکر ہو گا تو  آپ  اپنے پوتے پوتیوں  اور نواسے نوسیوں سے کہیں گے کہ اس روز میں بھی وہاں موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ عظیم الشان مجمع ان تاریخی لمحات کا شاہد ہے۔ ہم دو برّاعظموں یورپ اور ایشیاء  کو چھٹی دفعہ ایک دوسرے سے ملا رہے ہیں۔ یہ چناق قلعے باسفورس کا طلائی گلو بند آپ سب کو مبارک ہو۔

یورپ کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ اے یورپ، ترکوں پر پابندیاں لگانے کی بات چھوڑو اور جمہوریت کے نغمے گانے بند کرو ۔ تم چناق قلعے کی طرف نگاہ ڈالو ،" چناق قلعے عبور نہیں کیا جا سکتا" کہنے والے اجداد  کی اولاد کو دیکھو۔



متعللقہ خبریں