یورپ میں مقیم ترک تارکین وطن 3 نہیں 5 بچے پیدا کریں، صدر ترکی

رجب طیب ایردوان: ہم ان  لوگوں کے دہرے چہروں سے  اب بیزار ہو چکے ہیں۔ کہاں گئی  دین و اعتقاد کی آزادی؟  اتنے  ہی   بہادر ہو تو  پھر   یہودی ٹوپی پر بھی  پابندی   لگاؤ

694076
یورپ میں مقیم ترک تارکین وطن 3 نہیں 5 بچے پیدا کریں، صدر ترکی

صدر رجب طیب ایردوان   کا کہنا ہے کہ  یورپ میں مقیم ترک    تارکین وطن   خطے کا مستقبل ہیں۔

ایسکی شہر  میں  خطاب   دینے والے  جناب ایردوان نے  تارکین وطن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ "آپ  یورپ   کو اپنائیں"۔

ان  کا کہنا تھا کہ" میں  یورپی ملکوں میں مقیم   اپنے بھائی بہنوں سے  صدا بند   ہوتے ہوئے کہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو اچھے علاقوں میں  قیام کرائیں ،بہترین   گاڑیوں پر  سواری کریں،   معیاری گھروں میں رہائش  اختیار کریں۔  تین نہیں  پانچ بچے  پیدا کریں۔ کیونکہ  یورپ کا مستقبل آپ ہی ہیں، آپ  کے ساتھ کی گئی حق تلفیوں کا بہترین جواب یہی  ہو گا۔ "

یورپی  یونین کی  عدالت ِ عالیہ  کے ہیڈ  اسکارف پر پابندی   عائد کرنے  کا بھی ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے  کہا کہ "ہم ان  لوگوں کے دہرے چہروں سے  اب بیزار ہو چکے ہیں۔ کہاں گئی  دین و اعتقاد کی آزادی؟  اتنے  ہی   بہادر ہو تو  پھر   یہودی ٹوپی پر بھی  پابندی   لگاؤ۔  ان کے  کئی  چہرے  ہیں۔"

ڈچ حکومت کی جانب سے  ترک وزراء کے ساتھ نسل پرست، فاشسٹ اور نیو نازیوں کا برتاؤ کیے جانے پر بھی  اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے   صدر ِ ترکی کا کہنا تھا کہ "  ہمارے اینٹی ڈیموکریٹک،  اعتقاد کی آزادی کے خلاف    میری   مملکت کے  وزراء     اور خاصکر  خاتون وزیر    پر اپنے  دروازے   بند کرنے  والے اور  اپنی سر زمین     تصور کیے  جانے والے  قونصل خانے    تک  جانے  کی بھی اجازت نہ دینے والوں  پر اب   ہمارے دروازے بھی بند ہیں۔ معذرت کے ساتھ کہتا ہوں کہ  میرے وزیر  خارجہ   پر  سفر  کرنے کی پابندی لگانے والوں  پر   اب کے بعد  ہمارے دروازے  بھی بند ہیں۔"



متعللقہ خبریں