ترکی میں دنیا کے طویل ترین پُل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

تقریب میں  صدر رجب  طیب ایردوان نے   18 مارچ اسٹیڈیم  سے  ویڈیو  کانفرس کے ذریعے  شرکت کی جہاں پر  وہ   یوم  شہداء و فتح  چناق قلعے کی تقریبات  میں  شرکت کررہے ہیں

694195
ترکی میں دنیا کے طویل ترین پُل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

"دنیا کے طویل  ترین   غیر مسلسل  پل "    کے  عنوان   کا مالک  بننے والے  'چناق قلعے 1915 پُل'  اور  مالکارا۔ چناق قلعے شاہراہ  کا  سنگ بنیاد  ڈال دیا گیا ہے۔

تقریب میں  صدر رجب  طیب ایردوان نے   18 مارچ اسٹیڈیم  سے  ویڈیو  کانفرس کے ذریعے  شرکت کی جہاں پر  وہ   یوم  شہداء و فتح  چناق قلعے کی تقریبات  میں  شرکت کررہے ہیں۔

وزیر اعظم  بن علی یلدرم، نائب وزیر اعطم نعمان قرتلمش، وزیر مواصلات ، جہاز رانی و خبر رسانی  احمد ارسلان،   جنوبی کوریا کے وزیر  برائے  انفرا سڑکچرو مواصلات   ہو  ۔ ان ۔ کانگ  اور دیگر حکام نے    مشترکہ طور پر   تعمیراتی کام کا افتتاح  کیا۔

"عالمی سطح کے منصوبے" کے طور پر پیش کردہ  پُل کا  سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں  شہری بھی موجود تھے۔

آبنائے  چناق قلعے  کے  پہلے، مرمرا  کے پانچویں  معلق پل  کے   طور پر   خدمات فراہم کرنےوالا    یہ پُل    چھ   ٹریکس   پر مشتمل  ہو گا۔ اس کی تکمیل   2023  یعنی  جمہوریہ ترکی کے قیام  کی صد سالہ   سالگرہ   تک ہونے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

اس پر 10 ارب لیرے کی لاگت  آئیگی،    جبکہ پل کی لمبائی  3 ہزار 860 میٹر   ہو گی  ۔

 



متعللقہ خبریں