ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان یورپ پر تنقید کرنے میں حق بجانب ہیں: اولیگ موروزوف

ایردوان کیا کہتے ہیں؟ یہ کہ اے یورپ اب آپ فیصلہ کریں۔ آپ کی مشترکہ اقدار کہاں گئی ہیں؟  ایردوان  سچے ہیں کیونکہ جمہوریت یا تو ہے یا نہیں ہے

693101
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان یورپ پر تنقید کرنے میں حق بجانب ہیں: اولیگ موروزوف

روسی فیڈریشن کونسل خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن اولیگ موروزوف نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان یورپ پر تنقید کرنے میں حق بجانب ہیں۔

روسی ٹیلی ویژن چینل پر بات کرتے ہوئے موروزوف نے  ہالینڈ اور جرمنی کا ترک وزراء کے جلسوں پر بین لگانے کا اور اس کے بعد پیدا ہونے والے ڈپلومیٹک   تناو کا جائزہ لیا۔

موروزوف نے کہا ہے کہ جب ہم ان حالات پر نگاہ ڈالتے ہیں تو ہمیں  دو ممالک کو ایک دوسرے سے الگ کرنے والا جو  منظر دکھائی دیتا ہے وہ یہ کہ یورپ کو مشترکہ اقدار، اصولوں  اور جمہوریت کے ساتھ ساتھ قومی حکومت ہونے کی خصوصیت حاصل ہے۔ ہالینڈ کہتا ہے کہ ہماری قومی اقدار کی رُو سے ترک وزراء یہاں جلسے نہیں کر سکتے، مظاہرے میں شرکت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے ان دو اصولوں کے درمیان ترجیح کی  اور یہ فیصلہ کیا کہ جرمنی کی طرح ترک یہاں بھی مظاہرہ نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارے قومی مفادات ہر شے سے بالا ہیں۔ موجودہ دور میں یورپ کا منظر یہی ہے جو آپ کے سامنے ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کے یورپ پر تنقید کرنے میں حق بجانب ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے روسی سینیٹر نے کہا کہ ایردوان کیا کہتے ہیں؟ یہ کہ اے یورپ اب آپ فیصلہ کریں۔ آپ کی مشترکہ اقدار کہاں گئی ہیں؟  ایردوان  سچے ہیں کیونکہ جمہوریت یا تو ہے یا نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں