آرتوین اور باتوم  ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ ہیں: بن علی یلدرم

مذاکرات میں ترکی۔جارجیا  اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل  کے رواں سال میں متوقع دوسرے اجلاس  کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی

692964
آرتوین اور باتوم  ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ ہیں: بن علی یلدرم

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اپنے دورہ جارجیا کے دوران کل شام وزیر اعظم  جارجی کیوری کاشویلی کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات سے بعد اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں  وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ آرتوین اور باتوم  ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ ہیں۔ ترکی سے جارجیا اور جارجیا سے ترکی کے لئے ہر روز بھاری داخلہ و خروج ہوتا ہے۔ ہر طرح کی شرط کے باوجود جارجیا کے ساتھ ہماری تجارت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ  ہمارے دوست کیوری کاشویلی کی دعوت پر کیا گیا ہے اور  ہم  ایک ہنگامی اجلاس کے  لئے یہاں آئے ہیں اپنی مصروفیات کے دوران ہم نے مختلف موضوعات پر بات چیت  کی ہے۔

مذاکرات میں ترکی۔جارجیا  اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل  کے رواں سال میں متوقع دوسرے اجلاس  کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی۔

علاوہ ازیں علاقائی پیش رفتوں پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم انقرہ واپس لوٹ آئے ہیں۔



متعللقہ خبریں