ترک حفاظتی قوتوں کی کاروائیوں میں 11 دہشت گرد ہلاک

اندرون ِ ملک    کاروائی کی تیاریوں میں ہونے والے  10 تا 15 دہشت گردوں کے ساتھ  ترک حفاظتی قوتوں کی جھڑپ ہوئی

689340
ترک حفاظتی قوتوں کی کاروائیوں  میں 11 دہشت گرد ہلاک

شرناک کی تحصیل  اولو درے  اور حقاری یوکسیک اوکو  کے مضافات میں سیکورٹی قوتوں  کی فضائی کاروائی میں  علیحدگی پسند  تنظیم PKK کے  11  دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

اندرون ِ ملک    کاروائی کی تیاریوں میں ہونے والے  10 تا 15 دہشت گردوں کے ساتھ  ترک حفاظتی قوتوں کی جھڑپ ہوئی۔

علاقے پر ڈراؤن طیاروں   کی  پرواز  کی مدد سے   دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا تعین کیا گیا   جس کے بعد   جنگی طیاروں نے اہداف پر بمباری کی۔

اس دوران سات  دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ  بھی برآمد ہوا۔

حقاری کی تحصیل یوکسیک اووا  کے مضافات میں   ایک مخبری   کے بعد کی گئی کاروائی  میں  4 دہشت گرد  جہنم رسید  کر دیے گئے۔

اس دوران دو مسلح ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

علاقے میں  فوج کی کاروائیاں پُر عزم طریقے سے جاری ہیں۔

 



متعللقہ خبریں