ٹی آر ٹی ورلڈ کی نشریات کو دنیا کے چاروں اطراف سے دیکھا جاسکے گا

ٹرکش ریڈیو اور ٹیلی ویژن  ٹی آر ٹی  کے ڈپٹی ڈرایکٹر جنرل    ایرن  نے کہا ہے کہ ٹی آر ٹی ورلڈ کی نشریات اس سال کے اواخر تک  صرف سیٹلائٹ ہی سے نہیں بلکہ  مختلف  پلیٹ فارمز سے بھی   پیش کیا جائے گا

688905
ٹی آر ٹی ورلڈ  کی نشریات کو دنیا کے چاروں اطراف سے دیکھا جاسکے گا

ٹی آر ٹی ورلڈ  کی نشریات کو دنیا کے چاروں اطراف سے دیکھا جاسکے گا۔

ٹرکش ریڈیو اور ٹیلی ویژن  ٹی آر ٹی  کے ڈپٹی ڈرایکٹر جنرل    ایرن  نے کہا ہے کہ ٹی آر ٹی ورلڈ کی نشریات اس سال کے اواخر تک  صرف سیٹلائٹ ہی سے نہیں بلکہ  مختلف  پلیٹ فارمز سے بھی   پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے ٹی آر ٹی ورلڈ اور اناطولیہ خبر رساں ایجنسی     کے مشترکہ پراجیکٹ کے بارے میں  معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ  ٹی آر ٹی ورلڈ   ترک سات کے ساتھ  مل کر اپنی نشریات کو دنیا کے تمام گوشوں تک پہنچائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی آر ٹی ورلڈ    دنیا کے 190 ممالک میں گیارہ مختلف  سیٹلائٹس  کے ذریعے دیکھا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ نشریات کو دنیا کے تمام ممالک  تک پہنچانے میں  بڑے پیمانے پر اخراجات  اٹھانے پڑ رہے ہیں  لیکن اس کے باوجود    اس کی مالیت  کی مقدار کو    ایک خاص حاد تک رکھنے کی  کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی آر ٹی ورلڈ    کی انرزی نشریات تمام انگزی بولنے والے ممالک تک پہنچ رہی ہیں اور آئندہ  ٹی آر ٹی ورلڈ  کے ویژن ڈیپارٹمنٹ میں   تھسیز کو  بھی شائع کرنے   کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں