ترکی کی یونیورسٹیوں میں اسکا لر شپ کے مواقع- 06

آج کے   اس پروگرام  کو گزشتہ ہفتہ کی طرح اسکالر شپ  کے لیے ہی مخصوص کیا ہے۔آپ کا  تعلق ترکی میں  تعلیم حاصل کرنے  کے خواہاں غیر ملکی  طلبا میں  سے   ہے تو آپ بھی اسکالر شپ سے استفادہ کرسکتے ہیں

689144
ترکی کی  یونیورسٹیوں  میں  اسکا لر شپ کے مواقع- 06

ترکی میں غیر ملکی طلبا    کی تعلیم  کے مواقع  فراہم کرنے سے متعلق  تیار  کے جانے والے اس پروگرام جو کہ گائیڈ کی حیثیت بھی رکھتا ہے  کے ساتھ ایک بار پھر  حاضر ِ خدمت ہیں۔ ترکی کی  یونیورسٹیوں میں  مختلف اسکالرشپ  سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

آج کے   اس پروگرام  کو گزشتہ ہفتہ کی طرح اسکالر شپ  کے لیے ہی مخصوص کیا ہے۔آپ کا  تعلق ترکی میں  تعلیم حاصل کرنے  کے خواہاں غیر ملکی  طلبا میں  سے   ہے تو آپ بھی اسکالر شپ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس اسکالر شپ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لیے  ترکی اور انگریزی   زبان میں  ویب سائٹ  سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ویب سائٹ کا ایڈریس ہے:

https://www.turkiyeburslari.gov.tr/turkiye-burslari/burs-programlari/

ترکی میں   اسکالر شپ   کی مقدار کیا ہے اس بارے میں  جاننے کی کوشش کرنے   والوں  کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ  اگر آپ اسکالر شپ کے لےی اپلائی کرتے ہیں  اور آپ کی درخواست قبول ہو جاتی ہے تو   یونیورسٹی میں چار سال کی گریجویشن کے دوران آپ سات سو ٹرکش  لیرا ماہانہ حاصل کرسکتے ہیں  جبکہ  پوسٹ گریجویشن  یعنی ایم  اے یا ایم ایس سی  میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران 950 ٹڑکش لیرا ماہانہ  اور ڈاکٹریٹ کرنے کے دوران 1400 ٹرکش لیرا ماہانہ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ ریسرچ فیلوز کو ماہانہ  تین ہزار ٹرکش لیرا ادا کیا جاتا ہے۔  یہ رقم  ترکی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے لیے آسانی سے زندگی بسر  کرنے کے لیے کافی  ہے۔  اس اسکالر شپ کے علاوہ غیر ملکی طلبا کو قیام کی فری سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ اگر آپ سرکاری ہوسٹل وغیر میں رہنا نہیں چاہتے ہیں تو آپ کسی دوست کے ساتھ ملک کر  گھر کرایہ پر حاصل کرسکتے ہیں  یا پھر کسی پروائیویٹ ہوسٹل میں بھی قیام کرسکتے ہیں ۔  اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا کو دوران تعلیم  یونیورسٹی کے کسی قسم کے اخراجات بھی ادا نہیں کرنے ہوتے ہیں بلکہ تمام فیس اور دیگر  اخراجات حکومت کی جانب سے ادا کیے جاتے ہیں۔  دوران تعلیم اسکلار شپ حاصل کرنے والے طلبا کو تمام   طرح کی طبی سہولتیں بھی بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں ۔  علاوہ ازیں غیر ملکی طلبا کو ترکی میں  تعلیم حاصل کرنے کے دوران ایک سال کے لیے ترکی زبان کا کورس بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے اور اس دوران ان کو اسکالرشپ اور دیگر سہولتیں بھی  ملتی رہتی ہیں۔ اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا کو ترکی پہلی بار آمد اور  اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملک واپسی کی   ہوائی جہاز کی ٹکٹ بھی فراہم کی جاتی ہے۔

ان حالات میں اسکالر شپ حاصل کرنے  کے خواہاں  غیر ملکی طلبا  کو اپلائی کرنے کے  جن شرائط کو پورا کرنے کی ضرورت ہے آئیے اب اس پر ایک نگاہ ڈالی لی جائے۔ پوسٹ گریجویشن  کے لیے تمام طلبا اپنی  گریجویشن  تعلیم حاصل کرنے کے آخری سال   اس اسکالرشپ کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں ۔  گریجویشن کے لیے اپلائی کرنے والوں کی  پیدائش  کی تاریخ  یکم جنوری 1996 سے  سے پہلے کی نہ ہو جبکہ پوسٹ گریجویشن کے لیے  یکم جنوری  1987 اور ڈاکٹریٹ کے لیے یکم جنوری  1982 سے قبل کی نہ ہو ۔ ریرچ فیلوز کی پیدائد کی تاریخ   یکم جنوری  1972 سے قبل کی نہ  ہو ۔ اسکالر شپ کےلیے اپلائی کرنے والے تمام امیداروں   کا تعلیمی ریکارڈاچھا ہونا چاہیے۔  اسکالر شپ  حاصل کرنے کے لیے جن شرائط کا اعلان کیا جاتا ہے ان میںوقتاً فوقتاً  تبدیلیاں بھی ہوتی رہتی ہیں اس لیے ان تبدیلیوں کا بھی خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ اسکالر شپ کے لیے تمام غیر ملکی طلبا انٹر نٹ کے ذریعے ہی اپلائی کرسکتے ہیں ۔

 اس کے ساتھ ہی ہمارا یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچتا ہے اگلے ہفتے  ہم آپ کو اسکالر  شپ کے لیے اپلائی کرنے  کے بعد درخواستوں  کا جائزہ لینے  اور اور ان کے انتخاب کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے  اس وقت تک  کے لیے  اپنے میزبان فرقان حمید کو اجازت دیجیے۔ اللہ حافظ  

 

 



متعللقہ خبریں