ترکی، روس اور امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہان انطالیہ میں مذاکرات کی میز پر

اجلاس میں شام اور عراق سمیت علاقے کی سکیورٹی سے متعلق مشترکہ موضوعات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ ترک مسلح افواج

686520
ترکی، روس اور امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہان انطالیہ میں مذاکرات کی میز پر

 

ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی آقار کی میزبانی میں امریکہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف فرانسسز ڈنفورڈ  اور روس کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل ویلری واسیلیے وچ گراسیموف کی شرکت سے ترکی کے ضلع انطالیہ میں سہ فریقی اجلاس کا انعقاد ہو رہا۔

ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس میں شام اور عراق سمیت علاقے کی سکیورٹی سے متعلق مشترکہ موضوعات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

روس کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سہ فریقی مذاکرات میں شام اور عراق  کے حالات پر بات چیت کی گئی ہے۔

روسی وزارت دفاع کے سابق حکام  میں سے لیفٹیننٹ جنرل ییوگینے بوجنسکی  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس، ترکی اور امریکہ کے مسلح افواج کے سربراہ آج کے مذاکرات میں شام میں مشترکہ فوجی آپریشن  کرنے کے احتمال پر بات کر سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں