ترکی بھر میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن بغیر کسی وقفے کے جاری

ملک بھر کے مختلف اضلاع سے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK اور اس کی شامی شاخ YPG کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے

686094
ترکی بھر میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن بغیر کسی وقفے کے جاری

ترکی بھر میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن بغیر کسی وقفے کے جاری ہیں۔

ضلع حقاری کی تحصیل شمدینلی میں غیر قانونی طریقوں سے ملک میں داخل ہونے والے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ YPG کے 2شامی الاصل  دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گورنر دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمدینلی پولیس ڈائریکٹریٹ  کی ٹیموں نے مشتبہ حرکات کی وجہ سے 2 شامی مہاجرین کی نگرانی کی ۔

تفتیش کے بعد ثابت ہوا کہ یہ  2 شامی مہاجرین  YPG کے لئے کام کر رہے ہیں۔

تھانے میں تفتیشی کاروائی  مکمل ہونے کے بعد ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے ان کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئیے گئے ہیں۔

ضلع ماردین کی تحصیل قزل تیپے میں بھی پولیس ڈائریکٹریٹ کے گرد مشتبہ شکل میں گھومتی ہوئی عورت کو شہریوں کی اطلاع پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

عورت کے پاس سے جعلی شناخت کارڈ ملا ہے اور تفتیش کے بعد  اس کے دہشت گرد تنظیم PKK کے پہاڑی  دہشت گردوں میں شامل ہونے کی بات ثابت ہوئی ہے۔

ضلع سیرت کی تحصیل بائےکان میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں بھی بائے کان بلدیہ کے فنون و  ایڈیٹنگ کے  منیجر سمیت 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ضلع کھِر شہر کی تحصیل قامان میں بھی "مسلح دہشتگرد تنظیم PKK کے رکن ہونے اور دہشت گرد تنظیم کا پروپیگنڈہ کرنے کی الزامات  کی وجہ سے مطلوب شخص کو اور اس کی پشت پناہی کرنے کی وجہ سے گاوں کے کونسلر اور اس کی  بیوی  اور بیٹے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری طرف ضلع بن گیول کی تحصیل گینچ میں بھی PKK کے خلاف کئے گئے آپریشن  میں 54 کلو ہیروئن ، طبّی سامان اور دہشت گرد تنظیم کے دستاویزات کو تحویل میں لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں