نیشلسٹ موومنٹ پارٹی کے رہنما کا صدر ترکی سے تعاون کا عندیہ

ایک نجی ٹیلی ویژن  چینل  سے انٹرویو میں  دولت باھچے لی کا کہنا تھا کہ  یورپ میں  40 لاکھ ترک  شہری آباد ہیں، ہم صدر ایردوان  کے  'شانہ  بشانہ' ہیں

686392
نیشلسٹ موومنٹ پارٹی کے رہنما کا صدر ترکی سے تعاون کا عندیہ

جرمنی  کی جانب سے  ترک  وزراء کے  جلسوں  کی  منسوخی کی بازگشت  جاری ہے۔

نیشلسٹ موومنٹ پارٹی کے رہنما  دولت باھچے لی       نے  صدر رجب طیب ایردوان  کی جرمنی پر کڑی نکتہ چینی کی حمایت کی ہے۔

ایک نجی ٹیلی ویژن  چینل  سے انٹرویو میں  دولت باھچے لی کا کہنا تھا کہ  یورپ میں  40 لاکھ ترک  شہری آباد ہیں، ہم صدر ایردوان  کے  'شانہ  بشانہ' ہیں، اگر  جناب    ِ صدر نے    یورپ  جانے کا  فیصلہ کیا تو  وہ  تنہا نہیں ہوں  گے۔ میں    نیشلسٹ  موومنٹ پارٹی کے   رہنما  کی حیثیت سے ان کی ہمراہی کر سکتا ہوں۔ میں بڑے   مخلصانہ    طور پر کہتا ہوں  کہ  ہم جو بھی چاہتے ہیں  وہ ترکی  کی بہتری  کے لیے ہی ہے۔

یورپ  کے     ترک برادری کے  ایک اہم حصہ ہونے کا ذکر کرنے والے   باھچے لی کا کہنا تھا کہ "نئی ترک روح کو منظر عام  پر لانے  کے لیے  میں  جناب صدر کے   شانہ بشانہ ہوں۔ "

وزیر اعظم  بن علی یلدرم نے    اپنے ایک انٹرویو میں  باھچے لی    ان اعلانات کو   انتہائی با معنی ٰ اور  باہمی تعاون  کی  ایک  مثال کے طور پر بیان کیا ہے۔

انہوں نے  اس بات کی  بھی یاد دہاحماہتنی کرائی کہ اسی طرح کا بیان   اس سے قبل  ریپبلیکن پیپلز  پارٹی  کے   سابق رہنما دینز  بائیکال  نے بھی دیا تھا،    میں  اس کا شکر گزار ہوں کیونکہ جب  مملکت کا معاملہ  سامنے آتا ہے تو باقی چیزیں محض   فارمیلیٹی   بن جاتی ہیں۔  ہم    کٹھن حالات میں   مل جل کر  حرکت  کرنے کی خصوصیت رکھتے ہیں۔

ایوان صدر کے  سیکرٹری  جنرل    اور ترجمان   ابراہیم قالن   نے بھی  دولت باھچے لی    کے مندرجہ بالا   اہم پیغامات  کو    سراہتے  ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

قالن نے ٹویٹر  پر اپنے  پیغام میں کہا ہے کہ "جناب دولت باھچے   لی کے  ان الفاظ نے   ان کے قومی نظریے  اور محب وطنی   کا دنیا بھر کے سامنے ایک بار پھر مظاہرہ کیا ہے، میں    ان کا شکریہ  ادا کرتے ہوئے انہیں   مبارکباد پیش کرتا  ہوں۔

 


 



متعللقہ خبریں