مسئلہ شام کا حل کسی واحد ملک کے ہاتھ میں نہیں ہے، نعمان قرتلمش

شام میں  جمہوریت  کی نشاط    کے لیے  اقدام  اٹھانے  کی ضرورت ہونے  کا اشارہ دینے والے قرتلمش نے کہا کہ  اس   دوران   ترکی فرات ڈھال آپریشن  پر پُر عزم طریقے سے عمل پیرا ہے

684551
مسئلہ شام کا حل کسی واحد ملک کے ہاتھ میں نہیں ہے، نعمان قرتلمش

نائب وزیر  اعظم  نعمان قرتلمش   کا کہنا ہے کہ  کوئی بھی ملک  واحدانہ طور پر  شام کے مسئلے کو حل نہیں کر سکتا،  اس حقیقت  کو ہر کس کو قبول کر لینا چاہیے۔

جناب قرتلمش نے کل ایک نجی ٹیلی ویژن    چینل  پر  سوالات کا جواب دیا۔

شام میں  جمہوریت  کی نشاط    کے لیے  اقدام  اٹھانے  کی ضرورت ہونے  کا اشارہ دینے والے قرتلمش نے کہا کہ  اس   دوران   ترکی فرات ڈھال آپریشن  پر پُر عزم طریقے سے عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ شام  سیکورٹی  زون کے قیام پر سالہا سال سے  بات ہو رہی ہے،  ہم نے فرات ڈھال آپریشن  کےذریعے  اس   چیز کو بھی ممکن بنا   یا ہے، ہر شہر  کا نظام مقامی عوام کے ہاتھ میں ہی ہونا چاہیے۔

اس چیز  کے پورے شمالی عراق کے لیے بھی زیر بحث لائے جا سکنے کی وضاحت کرنے والے  جناب قرتلمش کا کہنا تھا کہ  "ہمارے جرابلس  ماڈل  کو  تمام  تر شہروں  میں اپنایا جائے، اب راقعہ  آپریشن  زیر بحث ہے۔    یہاں پر بھی اور موصل  میں اسی قسم کا عمل درآمد  سود مند ثابت ہو گا۔

شام میں  عالمی برادری    کی حمایت و تعاون  پر مبنی منصفانہ  اور پر امن  حل  کے  حصول کے حوالے سے اقدام اٹھا سکنے کے لیے  مختلف منصوبوں کی  موجودگی کی جانب اشارہ کرنے والے  نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ترکی     ان  میں سے بعض منصوبوں  میں  شامل ہو گا اور بعض میں نہیں۔



متعللقہ خبریں