ای سی او ارکان کا باہمی تجارت کے فروغ کا عزم

وزیراعظم محمد نواز شریف نے سربراہی اجلاس کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن کی حیثیت سے علاقائی اتحاد کے فروغ کے لئے پرعزم ہے

682840
ای سی او ارکان کا باہمی تجارت کے فروغ کا عزم

اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کا 13 واں سربراہی اجلاس بدھ کو اسلام آباد اعلامیہ کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے سربراہی اجلاس کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن کی حیثیت سے علاقائی اتحاد کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او سربراہی اجلاس سے رکن ممالک کے مابین عوام کی فلاح کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کا اگلا سربراہی اجلاس رکن ممالک کے باہمی اتفاق رائے سے منعقد کیا جائے گا اور اس حوالے سے اطلاع اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کے ذریعے دی جائے گی۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے  بعد اسلام آباد اعلامیے میں تنظیم کے  رکن ملکوں نے اقتصادی ترقی، عمومی خوشحالی اور علاقائی امن و استحکا م کیلئے اپنےعزم  کا اعادہ کیا ہے۔
اعلامیے میں تنظیم میں مزید توسیع کے لئے رکنیت کے خواہش مند ملکوں کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
اس میں سائبر ، توانائی، ریل، سڑک، بندرگاہوں اور جہاز رانی کے ذریعے فعال کثیر جہتی رابطوں کا نظریہ پیش کیا گیا ہے۔
تنظیم کے رکن ملکوں نے آپس میں تجارت کے فروغ کے عزم   دہرایا تاکہ اس سے اقتصادی تعاون کو فروغ اور علاقے کو خوشحالی ہو۔
اعلامیئے میں ہر قسم کی انتہا پسندی سے نمٹنے، بات چیت کو فروغ دینے ، باہمی  احترام، افہام و تفہیم اور معاشرتی ہم آہنگی کیلئے اعتدال پسندی  کو حاصل کیا جاسکے ۔
تنظیم کے لئے افغانستان کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے افغانستان کی تعمیر نو، پائیدار ترقی اور امن و امان کی بحالی کےلئے مسلسل تعاون پر زور دیا گیا۔
اعلامیئے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کا دور رس اقدام کے طور پر خیر مقدم کیا گیا ہے جس سے تمام علاقے کی ترقی میں مدد ملے  گی۔

 



متعللقہ خبریں