ترکی کی اقتصادیات  ہر طرح کے جھٹکے کے مقابل پائیدار ہے۔ بکر بوزداع

ترکی کا نظام کو تبدیل کرنا شرط ہے اگر ایسا نہیں ہوتا تو ترکی وقت ضائع کرنا جاری رکھے گا۔ وزیر انصاف بکر بوزداع

682902
ترکی کی اقتصادیات  ہر طرح کے جھٹکے کے مقابل پائیدار ہے۔ بکر بوزداع

ترکی کے وزیر انصاف بکر بوزداع نے کہا ہے کہ ترکی کی اقتصادیات  ہر طرح کے جھٹکے کے مقابل پائیدار ہے۔

بکر بوزداع نے فرانس کے شہر سٹراس برگ میں ترکی کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کی اور یہاں اپنے خطاب میں کہا کہ ترکی کے ایک بڑا ملک بننے میں بیرون ملک مقیم ترک شہریوں نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کی اقتصادیات نے اپنے سیاسی استحکام اور مضبوط اقتدار   اور بہترین انتظامیہ کے ساتھ  ہر شعبے میں اہم سطح کی ترقی کی ہے اور اس ترقی کے ساتھ دنیا کے طاقتور  ممالک  کی صف میں شامل ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ 15 سالوں میں ترکی نے 3.5 گنا ترقی کی ہے اور اس وقت ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے کہ جو ترکی کے کمزور ہونے، توانائی کو صرف ملک کے اندر ہی استعمال کرنے اور اپنے گردوپیش سے بے خبر رہنے کے خواہش مند ہیں۔

بکر بوزداع نے کہا کہ اس وقت دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف سب سے موئثر جدوجہد ترکی کر رہا ہے۔

16 اپریل میں "صدارتی نظامِ حکومت" سے متعلق ریفرنڈم کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم کوئی انتظامی تبدیلی نہیں ہے۔

 اس ریفرینڈم میں عوام سے "حکومت کو براہ راست انتخاب کرنے یا نہ کرنے "کے بارے میں  پوچھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نظام ملت کو ایک حق دے رہا ہے۔ ملت کو حکومت کو منتخب کرنے کا اسے براہ راست چلانے کا حق دے رہا ہے اور دیکھا جائے تو عوام پارلیمنٹ سے زیادہ اس حق کو استعمال کرنے کا حق رکھتی ہے۔

وزیر انصاف بکر بوزداع نے کہا کہ ترکی کا نظام کو تبدیل کرنا شرط ہے اگر ایسا نہیں ہوتا تو ترکی وقت ضائع کرنا جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں