ترکی، عدن یونیورسٹی کی فوری ضروریات کو پورا کرے گا

ترکی، یمن میں خانہ جنگی کی وجہ سے نقصان اٹھانے والی، عدن یونیورسٹی کی فوری ضروریات کو پورا کرے گا

680876
ترکی، عدن یونیورسٹی کی فوری ضروریات کو پورا کرے گا

ترکی، یمن میں خانہ جنگی کی وجہ سے نقصان اٹھانے والی، عدن یونیورسٹی کی فوری ضروریات کو پورا کرے گا۔

ترکی ہلال احمر کے سربراہ کرم کنک نے عدن یونیورسٹی  کے شعبہ طب اور ریپبلک ہسپتال میں تحقیقات کیں اور شعبہ طب کے ڈین سیوسین باہوبیریا، اسمبلی ممبران  اور ماہرین تعلیم کے ساتھ ملاقات کی۔

انہوں نے باہوبیریا سے خانہ جنگی سے متاثرہ یونیورسٹی کی فوری ضروریات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

باہوبیریا نے کہا کہ فیکلٹی  کی صلاحیت 2 ہزار طالبعلموں کے لئے ناکافی ہے اس کے علاوہ جماعت کے کمروں   اور دفاتر   کے درمیان بجلی کی ترسیل اور مواصلاتی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے ہلال احمر سے فیکلٹی میں متوقع ڈاکٹریٹ پلان کے ساتھ  بھی تعاون کا مطالبہ کیا۔

ہسپتال کے نائب منیجر  طارق محمد  موسینا  نے بھی ترکی ہلال احمر سے ہسپتال  کے لئے جدید طبّی سامان  کی امداد کا مطالبہ کیا۔

کنک نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ترکی کی طرف سے عدن میں ایک ٹیم بھیجنے اور صحت کے مراکز  کو جدید طبّی سامان  سے لیس کرنے کے لئے ہم نے جائزے لے لئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں ستمبر 2014 میں جھڑپیں شروع ہونے کے بعد  حوثیوں  نے دارالحکومت صنعاء سمیت متعدد شہروں کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں اور اس دوران یمن حکومت عارضی دارالحکومت عدن میں کاروائیاں جاری رکھے  ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں