ازمیر سے 25 اور ایدرنے سے 83 تارکین وطن گرفتار
ازمیر کی تحصیل غازی امیر سے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 25 تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
ازمیر کی تحصیل غازی امیر سے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 25 تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
ازمیر محکمہ پولیس کی ٹیم نے غازی امیر چوراہے پر ایک ویگن کو روکا ۔ ویگن کے اندر سے 25 غیر ملکی موجود تھے جن میں سے 23 کا تعلق شام اور دو کا تعلق جمہوریہ ڈومینک سے تھا ۔ ویگن سے 15 لائف ویسٹ بھی برآمد ہوئی ہیں ۔ پولیس نے ان افراد کو بیرون ملک لے جانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔
اسی طرح ایدرنے سے بھی یورپ جانے کو کوشش کرنے والے عراق،پاکستان افغانستان ،مراکش اور شام کے 83 باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پوچھ گچھ کے بعد ان تارکین وطن کو غیر ملکیوں کےوطن واپسی کے دفتر کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی