ترکی کیطرف سے صومالیہ خود کش حملےکی مذمت

ترکی   نے صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو میں ہونے والے خود کش حملے جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں کی شدید مذمت کی ہے ۔

675881
ترکی کیطرف سے صومالیہ خود کش حملےکی مذمت

 

ترکی   نے صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو میں ہونے والے خود کش حملے جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں کی شدید مذمت کی ہے ۔

وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلان میں اس حملے کی شدید مذمت  کرتے ہوئے یہ واضح کیا گیا ہے کہ ایک ایسے دور میں جب صومالیہ میں  سیاسی استحکام کے قیام کے جانب اہم قدم اٹھائے  جا رہے ہیں اس قسم کے  دہشت گرد حملے ناقابل برداشت ہیں ۔  ترکی ماضی کیطرح مستقبل میں بھی صومالیہ میں امن و استحکام کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا ۔

صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو کے ضلع مدینہ میں کل  خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو ایک مصروف ترین مارکیٹ میں اڑا لیا جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین، بچے اور سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق جب دھماکہ ہوا اس وقت متعدد افراد جائے وقوعہ پر جمع تھے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 اس حملے  کی  ذمہ داری صومالیہ میں سرگرم حکومت مخالف گروپ الشباب نے قبول کر لی ہے۔



متعللقہ خبریں