ترکی جس نازک دور سے گزر رہا ہے اس میں اسے ایک مضبوط انتظامیہ کی ضرورت ہے۔ ایردوان

دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو کسی نتیجے تک پہنچانے، علاقے میں جاری جدوجہد سے کامیابی سے نکلنے  اور سال 2023 کے اہداف تک رسائی کے لئے ہم نظام کی تبدیلی پر مجبور ہیں۔ صدر رجب طیب ایردوان

675533
ترکی جس نازک دور سے گزر رہا ہے اس میں اسے ایک مضبوط انتظامیہ کی ضرورت ہے۔ ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی فرات ڈھال آپریشن کے ذیل میں شام کے شہر الباب میں کامیاب جدوجہد کر رہا ہے اور امریکہ  کے کولیشن  فورسز اور قطر کے ساتھ اتفاق کرنے کی صورت میں راقہ سے بھی دہشتگرد تنظیم داعش کا صفایا ہو جائے گا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے غازی آنتیپ میں اجتماعی افتتاحی تقریب میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آئینی تبدیلی  اور صدارتی نظام کے مخالف دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ترکی جس نازک دور سے گزر رہا ہے اس میں اسے ایک مضبوط انتظامیہ کی ضرورت ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو کسی نتیجے تک پہنچانے، علاقے میں جاری جدوجہد سے کامیابی سے نکلنے  اور سال 2023 کے اہداف تک رسائی کے لئے ہم نظام کی تبدیلی پر مجبور ہیں۔

ترکی میں روزگار کی فراہمی کا سلسلہ شروع کرنے کا ذکر کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ غازی آنتیپ کے روزگار کی فراہمی کے اس سفر میں 15 ہزار اضافی روزگار کے مواقع کے وعدے کے ساتھ شامل ہونے پر بھی ہمیں مسرت ہے۔



متعللقہ خبریں